
عالمی یوم ماحولیات پر کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا ویڈیو پیغام جاری
ہم باغوں کے شہر لاہور کی خوبصورتی و اس کی فضا کو ماحول دوست بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے : کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):کمشنر لاہور نے عالمی یوم ماحولیات پر ویڈیو پیغام جاری کیا اور کہا کہ 5 جون کا دن آج دنیا بھر میں World Environment day کے طور پر منایا جارہا ہے. ہم عزم کرتے ہیں ماحولیاتی انسداد آلودگی کے لیے لاہور کوشہر کو Environment فرینڈلی بنایا جائے گا۔ لاہور میں Go Green مہم کے تحت لاکھوں کی تعداد میں پودے لگائے جائیں گے۔ روف ٹاپ گارڈننگ کو فروغ دینے کے لیے ہائی رائز عمارتوں پر گارڈننگ کی جائے گی. پی ایچ اے، پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں، تعلیمی اداروں و سول سوسائٹی کے تعاون سے شہر میں شجرکاری مہم جاری ہے۔ شہر میں گرین بلڈنگ کے فروغ کیلئے ورلڈ بینک سے بھی مدد لے رہے ہیں۔ شجرکاری کا موبائیل ایپ کے ذریعے ڈیٹا بینک بھی زیر عمل ہے۔5تا 7فٹ کے پودے لگائے جارہے ہیں۔انڈسٹری و ٹریفک سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے بیشتر اقدامات کیے جارہے ہیں، سموگ ، ہیٹ ویو پر قابو پانے کے لیے قوانین میں سختی کے ساتھ ساتھ ماحول دوست اقدامات کیے جارہے ہیں۔
اعادہ کرتےہیں کہ ہم باغوں کے شہر لاہور کی خوبصورتی و اس کی فضا کو ماحول دوست بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔