کاروبار

ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ نے یو این مارک سرٹیفکیشن حاصل کرلیا

یو این مارک اقوام متحدہ کی جانب سے قائم کیا گیا ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ معیارہے، جو بین الاقوامی منڈیوں میں سامان کی نقل و حمل کے لیے اعلیٰ ترین حفاظتی معیارات کو یقینی بنانے کے لیے کمپنی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ دنیا کے معروف کیمیکل مینوفیکچرر، ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈنے اپنی مصنوعات کی پیکیجنگ کے لیے اقوام متحدہ کی مارک سرٹیفیکیشن کے حصول کا اعلان کیاہے۔ یو این مارک اقوام متحدہ کی جانب سے قائم کیا گیا ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ معیارہے، جو بین الاقوامی منڈیوں میں سامان کی نقل و حمل کے لیے اعلیٰ ترین حفاظتی معیارات کو یقینی بنانے کے لیے کمپنی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
یو این مارک سرٹیفیکیشن انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ درآمدات کے لیے اہم عالمی کاروباری مقامات کے لیے ضروری ہے۔ یہ سرٹیفیکیشن عالمی حفاظتی معیارات پر پورا اترنے کے لیے ڈیسکون آکسی کیم کی لگن کو ظاہر کرتا ہے اور بین الاقوامی تجارت میں ایک قابل اعتماد شراکت دارکے طور پر اس کی پوزیشن کو مضبوط بناتا ہے۔
یو این مارک سرٹیفیکیشن حاصل کر کے، ڈیسکون آکسی کیم اپنے برآمدی کاروبارکی ترقی اور مارکیٹ تک رسائی بڑھانے کے لیے تیار ہے۔یہ سنگ میل اپنے کاروبارکوسرحدوں سے باہر تک وسعت دینے کے لیے کمپنی کے وژن کا عکاس ہے، جس سے وہ نئی شراکت داریاں قائم کر کے عالمی کیمیکل انڈسٹری میں بڑے مارکیٹ شیئر حاصل کر سکتی ہے۔
ڈیسکون آکسی کیم کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محسن ضیاء نے اس کامیابی پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ،”ہمیں یو این مارک سرٹیفیکیشن حاصل کرنے پر بے حد فخر ہے۔ یہ مصنوعات کی حفاظت اور معیار کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں کاروباری ضروریات پر پورا اترنے کے ہمارے غیرمتزلزل عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ یہ سرٹیفیکیشن صنعت میں ایک قابل اعتماد پارٹنر کے طور پر ہماری پوزیشن کو مضبوط کرتی ہے۔“
ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈمصنوعات کے اعلیٰ معیار کی فراہمی، اعلیٰ ترین حفاظتی معیارات کو برقرار رکھنے اور اپنی کارکردگی کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ یو این مارک سرٹیفیکیشن کمپنی کے بہترین ہونے کے عزم کا ثبوت ہے اور بلاشبہ ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈکو عالمی مارکیٹ میں کامیابی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button