
پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مجھے کچھ بھی ہو جائے اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
سنیچر کو ضلع کچہری گوجرانوالہ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے حوالات میں رکھا گیا تھا، ہر طرح کی سختی کی گئی۔
’پارٹی کارکنوں کو پیغام ہے کہ ہم نے ڈٹ کر کھڑے رہنا ہے، ہم نے پیچھے نہیں ہٹنا۔ حکومت کے ہتھکنڈے موقف سے نہیں ہٹا سکتے۔‘
چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ حکومت نے میرے ترجمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’انہیں بیماری کے باوجود ادویات نہیں دی جا رہیں۔‘
پاکستان تحریک انصاف کے صدر نے الزام عائد کیا کہ ’ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چھٹہ براہ راست ان کے خلاف اقدامات کی ہدایات دے رہے ہیں۔‘
’مجھے لاہور۔ اور گوجرانوالہ انہی کی ہدایات پر سونے نہیں دیا گیا۔ میرے پرنسپل سیکریٹری پر ظلم میں بھی سہیل ظفر چٹھہ ملوث ہیں۔‘