مشرق وسطیٰ

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ویژن کے مطابق تھانوں کو جدید وسائل اور سہولیات کی فراہمی اہم ایجنڈا ہے۔بلال صدیق کمیانہ

پولیس تھانوں کے روایتی کلچر کاخاتمہ کر کے ان کو عوامی خدمت مراکز میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔بلال صدیق کمیانہ

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت کیپٹل سٹی پولیس آفس میں ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔جس میں جاری ترقیاتی سکیموں اور فلاحی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اسپیشل انیشیٹوپولیس اسٹیشنزپروگرام کے تحت پولیس اسٹیشنز کی تعمیر ومرمت اور اپ گریڈیشن کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسپیشل انیشئیٹوپولیس اسٹیشنزپروگرام کے تحت صوبائی دارالحکومت میں 22پولیس اسٹیشنز کی نئی بلڈنگز تعمیر کی جائیں گی۔ سی سی پی او لاہورنے اسپیشل ا نیشئیٹوپولیس اسٹیشنز پروگرام کے تحت زیر ِتکمیل ترقیاتی منصوبوں کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بہترین پبلک سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ویژن کے مطابق تھانوں کو جدید وسائل اور سہولیات کی فراہمی اہم ایجنڈا ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ تھانے پولیس کا فرنٹ فیس ہیں، انہیں خوبصورت نظر آنا چاہئے۔ لاہور کے تھانوں کوبین الاقوامی معیار کے ماڈل پولیس اسٹیشنزمیں تبدیل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیس اسٹیشنز آنے والے سائلین کوفوری انصاف کی فراہمی اولین مشن ہے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ماڈل پولیس سٹیشن مزنگ کو مختصر ترین مدت میں سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن کی سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔جبکہ ہنجر وال ماڈل پولیس اسٹیشن 7ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہوا۔ انہوں نے کہاکہ سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنزکو اپ گریڈ کرنے کا مقصد شہریوں کو بہترسے بہتر سہولیات فراہم کرناہے۔سی سی پی او لاہورنے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے انسداد ِ جرائم اور کمیونٹی پولیسنگ کے اقدامات میں تیزی لائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس تھانوں کے روایتی کلچر کاخاتمہ کر کے اس کو عوامی خدمت مراکز میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ا سٹیشنز میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو ضروری خدمات برق رفتار ی سے مہیا کی جا رہی ہیں۔ اجلاس میں ڈی آئی جی (آپریشنز) سید علی ناصر رضوی، ایس ایس پی (ایڈمن) عاطف نذیر،ایس ایس پی(آپریشنز)سیدعلی رضااور ڈویژنل ایس پیز(آپریشنز) نےشرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button