
مشرق وسطیٰ
صوبائی دارالحکومت میں قیام امن کے لیے رواں سال اب تک2945سرچ آپریشنزکئے گئے
کیپٹن(ر) مستنصر فیروز نے ایس ایس پی(ایڈمن) کے عہدے کااضافی چارج سنبھالنے کے بعد سی سی پی او آفس کی مختلف برانچز کے سربراہان اور سٹاف سے اپنے دفتر میں ملاقاتیں کیں
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):کیپٹل سٹی پولیس آفیسربلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت میں قیام امن کے لیے رواں سال اب تک2945سرچ آپریشنزکئے گئے ہیں۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ دوران سرچ آپریشنز72562گھروں، 38561کرایہ داروں اور309516 افراد کو چیک کیا گیا۔اسی طرح کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر515 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ انسداد آوارہ گردی55/109 کے تحت 3693افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔انہوں نے کہا کہ امن عامہ کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز جاری ہیں اور پولیس افسران و اہلکاروں کو سرچ آپریشنز کے دوران شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔