مشرق وسطیٰ

رجسٹریوں کی انٹرنل ٹرانسفر کرنے والی سوسائیٹیز کے خلاف کاروائی کیجائے، جن سوسائیٹیز نے سرکار کو رقبہ جمع نہیں کرایا۔ان کیخلاف کاروائی کیجائے.کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا

سوسائٹیز کےآڈٹ و مانیٹرنگ کیلئے اضلاع اور ایل ڈی اے ٹیمیں جوائنٹ آپریشن کریں.کمشنر لاہور

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے رجسٹریوں کی انٹرنل ٹرانسفر کرنے والی سوسائیٹیز کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دے دیا۔پراپرٹیز کی ای رجسٹریشن انقلابی پروگرام ہے۔اضلاع اس پر مکمل فوکس کریں۔کمشنرلاہور محمد علی رندھاوا نے سرکاری جگہوں پر قائم پٹرول پمپس کے سٹیٹس پر رپورٹ بھی طلب کرلی.کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے بتایا رجسٹریوں کے انتقال کا کام تیزی سے مکمل ہورہا ہے۔صرف عدالتوں میں کیسز کے انتقال رہ گئے ہیں۔سوسائٹیز کےآڈٹ و مانیٹرنگ کیلئے اضلاع اور ایل ڈی اے ٹیمیں جوائنٹ آپریشن کریں۔جن سوسائیٹیز نے سرکار کو رقبہ جمع نہیں کرایا۔ان کیخلاف کاروائی کیجائے۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر۔ایڈیشنل کمشنر حامد ملہی۔اے ڈی سی ذیشان رانجھا۔اے سی آر اظہارالحق۔ایم ڈی واسا غفرن احمد و دیگر افسران کی شرکت۔تمام ڈی سیز کی بزریعہ ویڈیو لنک شرکت

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button