
کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا ہاکی اسٹیڈیم جوہر ٹاؤن لاہور کا اچانک دورہ
ہاکی اسٹیڈیم کے عملے کی نااہلی و کارکردگی پر برہمی کا اظہار ہاکی اسٹیڈیم کے تمام تر واجبات ادا کر کے اسے فوری فنکشنل بنایا جائے ۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے گزشتہ روز ہاکی اسٹیڈیم جوہر ٹاون کا اچانک دورہ کیا۔ ہاکی اسٹیڈیم کے مختلف سیکشنز کے دورے کے دوران کمشنر لاہور نے ہاکی اسٹیڈیم کے عملے کی کارکردگی پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور اسٹیڈیم کی دیکھ بھال و انتظامی امور کی بہتر کارکردگی کے لیے موزوں ٹیم تعینات کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے اسٹیڈیم کی تمام سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ سہولیات اور یوٹیلیٹی سروسز کے منقطع ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام یوٹیلیٹی چارجز اور دیگر واجبات کی فوری ادائیگی کرنے کا حکم دیا۔ محمد علی رندھاوا کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی بہتر جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے کھیل کے تمام ممکن مواقعے فراہم کیے جائیں اور اسٹیڈیم کو فوری فنکشنل کرکے مقامی کھلاڑیوں کے لیے کھولا جائے۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے متعلقہ انتظامیہ سے چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی۔