مشرق وسطیٰ

رمضان المبارک کے آخری ایام اور عید کے دنوں میں عوام کو مہنگائی سے محفوظ رکھنے کیلئے بھی لائحہ عمل بنا لیاگیا۔سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ

سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے اپنے وڈیوپیغام میں کہاہے کہ مختلف محکموں اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں سے عوام کو ماہ رمضان میں ریلیف مل رہا ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے کہاہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار لوگوں کو ان کے گھروں میں راشن پہنچایاگیا۔ماہ مقدس میں رمضان و ماڈل بازار عوام کو ریلیف کی فراہمی کا بڑا ذریعہ بن گئے ہیں۔زرعی فیئرپراس شاپس پر 13اشیاء ضروریہ 25فیصد رعایتی نرخوں پر مل رہی ہیں۔اب تک 26لاکھ سے زائد لوگ ان سے استفادہ کر چکے ہیں۔
سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے اپنے وڈیوپیغام میں کہاہے کہ مختلف محکموں اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں سے عوام کو ماہ رمضان میں ریلیف مل رہا ہے۔رمضان المبارک کے آخری ایام اور عید کے دنوں میں عوام کو مہنگائی سے محفوظ رکھنے کیلئے بھی لائحہ عمل بنا لیاگیا ہے۔لوگ بھی ماہ مقدس میں ریلیف کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اشیاء ضروریہ کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاگیا۔ناقص اشیاء کی فراہمی پر2 فلور ملوں اور 6گھی ملوں کو بلیک لسٹ کردیاگیا۔احسان بھٹہ نے کہاکہ جدید مانیٹرنگ کنٹرول روم کے ذریعے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور رمضان و ماڈل بازاروں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 2دن کی تربیت فراہم کی گئی۔گراں فروشی پر 10کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔456مقدمات اور 600افراد کو گرفتارکیاگیا۔صوبائی سیکرٹری صنعت نے کہاکہ پرائس کنٹرول کے علیٰحدہ محکمے کے قیام پر کام شروع کر دیاگیاہے۔جن 15اضلاع میں ماڈل بازار نہیں ہیں وہاں ترجیحی بنیادوں پر یہ بازار بنائے جائیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button