اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈاؤن تیز۔ ترجمان لاہور پولیس
خطرناک اشتہاریوں کے پاسپورٹس منسوخ کروا کر انہیں جلد گرفتار کیا جائے گااور قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ترجمان
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہوربلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈاؤن تیزکرتے ہوئے رواں سال میں 8824اشتہاری مجرمان 18859عدالتی مفروراور 9096ٹارگٹ آفینڈرز گرفتارکئے گئے۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق کینٹ ڈویژن میں 1939اشتہاری مجرمان، 3310عدالتی مفرور اور 2112ٹارگٹ آفینڈرز اورسول لائنز ڈویژن میں 803اشتہاری مجرمان،1484عدالتی مفرور جبکہ 1020ٹارگٹ آفینڈرز کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح سٹی ڈویژن میں 1795اشتہاری مجرمان،4367عدالتی مفروراور2096ٹارگٹ آفینڈرز اوراقبال ٹاؤن ڈویژن میں 1044اشتہاری مجرمان 2503عدالتی مفروران اور1284ٹارگٹ آفینڈرز کو گرفتار کیا گیا۔صدر ڈویژن میں 1676اشتہاری مجرمان 3333عدالتی مفرور 1476ٹارگٹ آفینڈرز جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 1567اشتہاری مجرمان3862عدالتی مفرور اور 1108ٹارگٹ آفینڈرز کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ خطرناک اشتہاریوں کے پاسپورٹس منسوخ کروا کر انہیں جلد گرفتار کیا جائے گااور قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔