
ملک بھر میں طرح صوبائی دارلحکومت میں بھی بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے گذشتہ18 روز کے دوران بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف 3674مقدمات درج ڈومیسٹک و کمرشل بجلی چور صارفین کے خلاف بالا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گئیں ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی تاثیراحمد): ملک بھر کی طرح صوبائی دارلحکومت میں بھی بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر پولیس آپریشنز ونگ لیسکو اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے گذشتہ18 روز کے دوران بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف 3674مقدمات درج کر لیے۔مختلف کارروائیوں کے دوران سٹی ڈویژن پولیس نے 810،کینٹ ڈویژن 972، سول لائنز303، صدر518،اقبال ٹاؤن 573 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے498ملزمان گرفتار کئے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے لاہور پولیس کو لیسکو، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ڈومیسٹک و کمرشل بجلی چور صارفین کے خلاف بالا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گئیں۔