لاہور میں جرائم پیشہ افراد کی گرفتاریاں / ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم اور ہوٹل آئی سوفٹ ویئر مدد گار،ڈی آئی جی آپریشنزعمران کشور
رواں سال ابتک02لاکھ82ہزار466کرایہ داروں جبکہ07ہزار 362نجی ملازمین کا اندراج کیا گیا ہوٹل آئی سوفٹ وئیر کے ذریعے69لاکھ24ہزار497 افراد کا ریکارڈ چیک،923 اشتہاری ملزمان گرفتار
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ڈی آئی جی آپریشنز لاہور عمران کشور نے کہا کہ ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم اور ہوٹل آئی سوفٹ ویئر لاہور پولیس کے لئے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری میں مدد گار ثابت ہو رہا ہے۔ عمران کشورنے کہا کہ لاہور پولیس جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لاکراشتہاری ملزمان کیخلاف گھیرا تنگ کر رہی ہے۔ ٹینٹ رجسٹریشن سسٹم اور ہوٹل آئی کے تحت کرایہ داروں،نجی ملازمین اور دیگر متعلقہ افراد کے پولیس ریکارڈ میں اندراج میں بہتری آئی ہے۔ ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم میں اندراج سے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری میں بے حد مدد ملی ہے۔جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لاکراشتہاری ملزمان کیخلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔
تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز عمران کشورنے بتایا کہ رواں سال ابتک02لاکھ 82ہزار466کرایہ داروں جبکہ07ہزار362نجی ملازمین کا اندراج پولیس ریکارڈ میں محفوظ کیا گیا۔ ہوٹل آئی سوفٹ وئیر کے ذریعے69لاکھ24ہزار497 افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ہوٹل آئی سوفٹ وئیر ایپ پر754اشتہاری ملزمان کی موجودگی کے نوٹیفکیشن موصول ہوئے جس پر کارروائی کرتے ہوئے 923 اشتہاری ملزمان گرفتار جبکہ831 بعد از تصدیق چھوڑ دیئے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے مزیدکہا کہ شہری کرایہ داری اور نجی ملازمین کا تھانوں میں اندراج یقینی بنا کر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔