مشرق وسطیٰ

ماحول کی بہتری اور سموگ کے خاتمہ کیلئے پی ایچ اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے میگا پلانٹیشن تقریب

میگا پلانٹیشن میں 25 ہزار پھلدار اور سیاہ داردرختوں کی شجرکاری کی گئی ۔ تقریب میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے 2 لاکھ پودے دینے کا اعلان کیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ماحول کی بہتری اور سموگ کے خاتمہ کیلئے پی ایچ اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے میگا پلانٹیشن تقریب کا انعقاد رنگ روڈ ،محمود بوٹی ٹول پلازہ پر اربن فاریسٹ فار اسٹیشن پر کیاگیا ۔ تقریب میں ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹواور صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن اربن فاریسٹ کا افتتاح کیا۔ ڈی جی پی ایچ اے اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور دیگرعہدیداران اور افسران نے پودا بھی لگایا اورملکی سلامتی اور استحکام کیلئے دعا کی ۔ تقریب میں ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی ایچ اے عامر ابراہیم ،مارکیٹنگ آفیسر محمد بلال ، ڈائریکٹر پروجیکٹ محمود بوٹی عبداللہ چیمہ ، ترجمان پی ایچ اے حسان الحق ،نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن مشتاق مانگٹ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب اکرام سبحانی ، ویلینٹر ہیڈ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان سنان اکبر سمیت ایک ہزار سے زائد شہر کے مختلف کالجز اور یونیورسٹی کی طلبہ اور طالبات اورالخدمت فاؤنڈیشن آغوش سنٹر کے آرفن بچوں نے بھی حصہ لیا۔ میگا پلانٹیشن میں 25 ہزار پھلدار اور سیاہ داردرختوں کی شجرکاری کی گئی ۔ تقریب میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے 2 لاکھ پودے دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ڈی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آج دوسرے فیز میں الخدمت فاؤنڈیشن کے ویلنٹیرز نے 25 ہزار پودوں کی شجرکاری کی ۔ پی ایچ اے الخدمت فاؤنڈیشن کا مشکور ہے جس نے سموگ فری لاہور مہم کے تحت آج بڑی پلانٹیشن تقریب کا انعقاد کیا۔ ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے مزید کہا کہ پی ایچ اے شہر لاہور کی خوبصورتی اور ماحول کی بہتری کیلئے دن رات کام کررہا ہے ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button