مشرق وسطیٰ

اولیمپینز کوآپریٹیو ہا ئوسنگ سوسائٹی لاہور میں ممبران سوسائٹی انتظامیہ کی نااہلی اور مفاد پرستی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

مالی معاملات میں خرد برد، ممبران سوسائٹی کے فنڈز کو غبن کرنے کے لیے ملتے جلتے نام سے بنک میں جعلی اکائونٹ کھلوانے جانے پر شدید احتجاج کیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ اولیمپینز کوآپریٹیو ہا ئوسنگ سوسائٹی لاہور میں ممبران سوسائٹی انتظامیہ کی نااہلی اور مفاد پرستی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج ممبران کی کثیر تعداد نے سوسائٹی آفس میں جمع ہو کر سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ نہ ہونے،مالی معاملات میں خرد برد، ممبران سوسائٹی کے فنڈز کو غبن کرنے کے لیے ملتے جلتے نام سے بنک میں جعلی اکائونٹ کھلوانے جانے پر شدید احتجاج کیا اور صدر سوسائٹی سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ممبران سوسائٹی نے رجسٹرار کوآپریٹیو پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ممبران سوسائٹی کو حق ملکیت سے محروم کرنے،سوسائٹی کے فنڈز کو غبن کرنے اور ممبران کے مفادات کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button