مشرق وسطیٰ

ایس پی اقبال ٹاون کی زیر صدارت کرائم میٹنگ،مفرور اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاون کا حکم

دوران میٹنگ ناقص کاکردگی دکھانے والے پولیس افسران کو شو کاز نوٹس جاری کیاگیا جبکہ بہترین کاررکردگی دکھانے والے افسران کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو کی زیرصدارت تھانہ اقبال ٹاؤن میں سرکل اقبال ٹاؤن کی رواں ماہ کی کرائم میٹنگ ہوئی جس میں مفرور اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاون کاحکم جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق ایس پی اقبال ٹاون کی کرائم میٹنگ میں اے ایس پی اقبال ٹاؤن سلیمان ظفر ایس ایچ اوز اقبال ٹاؤن،گلشن اقبال اور پولیس افسران سمیت محرران بھی موجود تھے ،دوران میٹنگ ناقص کاکردگی دکھانے والے پولیس افسران کو شو کاز نوٹس جاری کیاگیا جبکہ بہترین کاررکردگی دکھانے والے افسران کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔
کرائم میٹنگ کے شرکا سے اظہار خیال کرتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاون عثمان ٹیپو کا ایس ایچ اوز کو پینڈنگ مقدمات زیر تفتیش مقدمات فوری یکسو کرنے اور 15 کالز پر بروقت ریسپانڈ اور قانونی کارروائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہاٹ سپاٹ ایریاز پر پٹرولنگ کو موثر بنائیں،مفرور اشتہاریوں اورعادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے جبکہ کوئی بھی درخواست مقررہ وقت کے بعد پینڈنگ نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ منشیات فروشوں،جرائم پیشہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے،غیر قانونی حراست پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button