
پاکستان کے روس سے تیل کی خریداری پر امریکا کا ردعمل آگیا
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستانی حکام آئین کے مطابق جمہوری اقدار، قانون کی حکمرانی کی عزت کریں۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ 9مئی واقعات کےکیس فوجی عدالتوں میں چلانےکی رپورٹ سےآگاہ ہیں انسانی حقوق،قانون کی پاسداری پراعلیٰ پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں انسانی حقوق، صحافیوں کی سیکیورٹی، قانون کی پاسداری امریکا کیلئے ترجیحی بنیادیں ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستانی حکام آئین کے مطابق جمہوری اقدار، قانون کی حکمرانی کی عزت کریں۔
روسی تیل کی خریداری کےسوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ واضح کرتے رہے ہیں ہر ملک کو اپنی توانائی ضروریات کے مطابق فیصلہ کرنا ہے روسی تیل مارکیٹ ریٹ سےنہایت سستےداموں فروخت کیا گیا ہے پتہ چلتا ہے امریکا اور اتحادیوں نے جو حدمقرر کی اس سے روسی تیل کی قیمت گری۔
ترجمان کے مطابق اندازہ ہےکہ اقدام سے روس 100 بلین ڈالر کے اضافی ریونیو سے محروم رہا روس کی جانب سے یہ اضافی ریونیوجنگ میں لگ سکتا تھا امریکا نے روسی توانائی کی ایکسپورٹ پر پابندیاں نہیں لگائیں۔