
مشرق وسطیٰ
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی ہدایت پر 2 ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتارکر لیے گیے
ڈی ایس پی نارکوٹکس یونٹ نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے، مزید تفتیش شروع کر دی ہے
لاہور پاکستا(نمائندہ وائس آف جرمنی): ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی ہدایت پرنارکوٹکس یونٹ کی کارروائی ، 2 ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتارکر لیے گیے، ملزمان میں ثاقب علی اور ثقلین رضا شامل ہیں،ملزمان سے 02 کلو سے زائد چرس برآمدکی گئی ہے،ملزمان نہر کے اطراف منشیات کی فروخت میں ملوث تھے، ڈی ایس پی نارکوٹکس یونٹ نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے، مزید تفتیش شروع کر دی ہے، ڈی ایس پی نارکوٹکس یونٹ مظہر اقبال نے کہا کہ نوجوان نسل کی تباہی کا باعث بنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے۔