
انٹرٹینمینٹ
الحمراء بچوں کے لئے ایک ماہ کا ڈرائنگ سمر کیمپ منعقد کرائے گا۔
الحمراء بچوں کو گرمیوں کے چھٹیوں میں ڈرائنگ سیکھنے کا سنہری موقع فراہم کر رہا ہے۔محمد سلیم ساگر
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام بچوں کے لئے ڈرائنگ سمر کیمپ کاانعقاد کیا جائیگا۔سمرکیمپ میں شرکت کے لئے رجسٹریشن کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔7تا 15برس کے بچے الحمراء ڈرائنگ سمر کیمپ میں شرکت کے لئے 23جون2023تک اپنے نام کی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔سمر کیمپ کا آغاز 4جولائی سے ہو گا جو 3اگست تک جاری رہے گا،سمر کیمپ میں بچوں کو تجربہ کار اساتذہ تربیت فراہم کریں گے۔ڈرائنگ سمر کیمپ میں 2450روپے رجسٹریشن فیس ہوگی۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء محمد سلیم ساگر نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ الحمراء بچوں کو گرمیوں کے چھٹیوں میں ڈرائنگ سیکھنے کا سنہری موقع فراہم کر رہا ہے۔