کاروبار

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ممکنہ سمندری طوفان ” بپر جوائے” کے پیش نظر لیسکو کی امدادی ٹیموں کی تشکیل دے دی گئی ہے۔ لیسکو چیف انجینئر شاہد حیدر

لیسکو کی امدادی ٹیموں کی قیادت چیف انجینئر آپریشنز ویسٹ راجہ محمود اور پی ڈی کنسٹرکشن فاروق گجر، پی ڈی جی ایس سی زاہد قیوم کھوکھر کررہے ہیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کی جانب سے سندھ میں آنے والے سمندری طوفان کے باعث بجلی املاک کو ممکنہ طور پر پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کیلئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر خان کی ہدایات پر لیسکو کی 70امدادی ٹیمیں آج حیدرآباد کے لئے روانہ ہوگئیں ہیں۔لیسکو کی امدادی ٹیموں کی قیادت چیف انجینئر آپریشنز ویسٹ راجہ محمود اور پی ڈی کنسٹرکشن فاروق گجر، پی ڈی جی ایس سی زاہد قیوم کھوکھر کررہے ہیں۔چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدرنے بتایاکہ جی ایس سی اور کنسٹرکشن کے 10 افسران، 350 اسٹاف ممبرز بمعہ 44 گاڑیاں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کی معاونت کریں گے۔چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ لیسکو اہلکار سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے ترسیلی نظام کی ترسیل اور املاک کی دیکھ بھال کے لئے کام کریں گے انہیں طوفان کے دوران بجلی بحالی کیلئے ہر طرح کے سازوسامان سے آراستہ کیاگیا ہے۔امدادی قافلوں کی روانگی کے موقع پر چیئرمین بورڈ ااف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان اور چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر بھی موجود تھے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان کا کہنا تھا کہ ہمارے جذبے بلند ہیں اور من حیث القوم یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ملک کے کسی کونے میں بھی کوئی ناگہانی آفت آتی ہے تو ہم سب مل کر ڈٹ کر اس کا مقابلہ کریں۔۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان اس موقع پر بتایا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے طوفان کے نقصانات سے بچنے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس گھڑی میں ہم اپنے ہم وطن سندھی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں بحالی کے کام کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلایاجائے گا اور ان کی ہرممکن مدد اور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button