
وزیر ہاؤسنگ سید اظفر علی ناصر کی سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ محمد طیب فرید کے ہمراہ واسا ہیڈ آفس کا دورہ
ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا لاہور کے ڈیجیٹل کمپلینٹ مانیٹرنگ ڈیش بورڈ کے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):وزیر ہاؤسنگ سید اظفر علی ناصر کی سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ محمد طیب فرید کے ہمراہ واسا ہیڈ آفس کا دورہ کیا. ایم ڈی واسا غفران احمد نے مون سون کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی. ایم ڈی واسا کا کہنا تھا واسا لاہور ڈرین ڈیسلٹنگ آپریشن کا دوسرا سائیکل مکمل کر چکا ہے. گذشتہ روز قرطبہ چوک پر 155 ملی میٹر بارش ریکارڈ کرنے کے باوجود بارشی پانی کو بروقت نکاسی آب کو ممکن بنایا گیا. ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا لاہور کے ڈیجیٹل کمپلینٹ مانیٹرنگ ڈیش بورڈ کے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی. وفد کی طرف سے واسا کے ڈیجیٹل مانیٹرنگ ڈیش بورڈز کو سراہا گیا۔وزیر ہاؤسنگ سید اظفر علی ناصر واسا لاہور کو جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات کی. صوبائی وزیر نے بارشوں کے پانی کی نکاسی کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کے احکامات بھی دیے.وزیر ہاؤسنگ سید اظفر علی ناصر کا کہنا تھا مزید بارشوں کے پیش نظر واسا لاہور ہمہ وقت تیار رہے۔ واسا لاہور کو نشیبی علاقوں میں خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایات بھی کی. مون سون بارشوں کے دوران واسا اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے نشیبی علاقوں کو جلد از جلد کلیئر کرواۓ. علاوہ ازیں عوام الناس سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ واسا کی ڈرین لائنز میں کوڑا کرکٹ نہ پھینکا جائے تاکہ بارشوں میں پانی کے بہاو میں کوئی روکاوٹ پیش نہ آئے ۔