اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

لائیو: پاکستان کی سیا سی صورت حال پر ایک نظر

 سینیٹ نے الیکشن ایکٹ میں ترامیم منظور کر لیں، 5 سال سے زیادہ کوئی شخص نااہل نہیں ہوگا  

  • سلسلۂ انتقام اس سطح تک پہنچ چکا ہے کہ مثال نہیں ملتی، عمران خان

     سابق وزیراعظم عمران خان نے صوبہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کی رہائشگاہوں پر  چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس غیرقانونی طور پر ان کے گھروں مییں داخل ہوئی، اور شاہ فرمان اور ان کے بھائی کے گھر سے 3 جبکہ اسد قیصر اور شہرام ترکئی کے گھروں سے دو، دو گاڑیاں لے گئی۔

     عمران خان نے کہا کہ ‏سلسلۂ انتقام اس سطح تک پہنچ چکا ہے کہ جس کی پاکستان میں کسی بدترین دورِ آمریّت سے بھی کوئی نظیر نہیں ملتی۔

    ‏انہوں نے کہا کہ واقعتاً کچھ حاصل ہورہا ہے تو وہ فسطائی سرکار کیخلاف عوام میں پائی جانے والی نفرت اور مخاصمانہ جذبات میں شدّت ہے جبکہ تحریک انصاف کے حوالے سے تو ہمدردیاں بڑھ رہی ہیں اور اس کے ووٹ بنک میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

  •  صوبہ خیبر پختونخوا کے انضمام شدہ علاقوں سے سیاسی شخصیات کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

    جمعے کو صوبہ خیبر پختونخوا کے انضمام شدہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ن لیگ کے رہنماؤں امیر مقام اور مرتضیٰ جاوید عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں سابق ایم این اے شاہ جی گل آفریدی، سابق سینیٹر تاج آفریدی، سابق ارکان صوبائی اسمبلی بلاول آفریدی، شفیق آفریدی، بصیرت بی بی، سابق تحصیل میئر زبیر آفریدی، شاہ خالد اور سید نواب شامل ہیں۔

  • لاہور ہائی کورٹ کا 9 مئی کے ملزمان کی شناخت پریڈ 48 گھنٹوں میں مکمل کرنے کا حکم

    لاہور ہائی کورٹ نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کی شناخت پریڈ کا عمل آئندہ 48 گھٹنوں میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔

    جمعے کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہری محمد رمضان کی درخواست پر 13 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

    ہائی کورٹ کے فیصلے میں صوبے بھر کے سیشن ججز اور سپیشل کورٹس کو شناخت پریڈ کا عمل 48 گھنٹوں کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  •  سینیٹ نے الیکشن ایکٹ میں ترامیم منظور کر لیں، 5 سال سے زیادہ کوئی شخص نااہل نہیں ہوگا

     سینیٹ نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم منظور کر لی ہے جس کے تحت سپریم کورٹ، ہائی کورٹ یا کسی بھی عدالت کے فیصلے یا حکم کے تحت سزا یافتہ شخص فیصلے کے دن سے پانچ سال کے لیے نااہل ہو سکے گا۔

    ترمیم کے مطابق آئین میں جس جرم کی سزا کی مدت کا تعین نہیں کیا گیا وہاں نااہلی پانچ سال سے زیادہ نہیں ہو گی۔

  •  جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت خارج

    جمعے کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ سنایا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button