
انٹرٹینمینٹ
فواد خان کی کوئی جگہ نہیں لے سکتا، وہ میرے آل ٹائم کَرش ہیں: سونم باجوہ
انڈین پنجابی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سونم باجوہ نے کہا ہے کہ ’پاکستانی اداکار فواد خان کا کوئی مقابلہ نہیں ہے، وہ اُن کے آل ٹائم کَرش ہیں۔‘
انڈین پنجابی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سونم باجوہ نے کہا ہے کہ ’پاکستانی اداکار فواد خان کا کوئی مقابلہ نہیں ہے، وہ اُن کے آل ٹائم کَرش ہیں۔‘
ہندوستان ٹائمز کے مطابق سونم باجوہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں فواد خان کے بارے میں اپنے جذبات کا خوب اظہار کیا۔
پنجابی اداکارہ جو انڈسٹری میں ایک بڑا نام ہیں، کہتی ہیں کہ ’اُن کے دل میں فواد خان کی کوئی جگہ نہیں لے سکتا۔‘
یوٹیوب پر پنجابی چینل ’ٹبر ہِٹس‘ کے انٹرویو میں جب اداکارہ سے اُن کے کَرش کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’دیکھیں کَرش تبدیل ہوتے رہتے ہیں، میرے آل ٹائم فیورٹ، میرے آل ٹائم فیورٹ کَرش فواد خان ہیں۔ اُن کی کوئی جگہ نہیں لے سکتا۔ وہ بس وہ ہیں۔‘
یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ سونم باجوہ نے فواد خان کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہوا۔ اس سے قبل 2022 میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر فواد شادی شدہ نہ ہوتے تو وہ انہیں ڈیٹ کرتیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ ’کوئی ایک شخص جس سے میں افیئر چاہتی ہوں وہ پہلے سے ہی شادی شدہ ہے۔ میں شادی شدہ مردوں پر نظر نہیں رکھتی لیکن وہ فواد خان ہیں۔ اگر وہ شادی شدہ نہ ہوتے تو میں اُن سے افیئر چلاتی۔‘
