مشرق وسطیٰ

لاہور برج کا کام مکمل کر لیا گیا، منصوبے کے اوپر بیوٹیفکیشن کا کام جاری، جلد شہریوں کے لیے کھولا جائے گا۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا زیر تعمیر سمن آباد انڈر پاس اور لاہور برج منصوبے کا دورہ۔ مین ملتان روڈ کا پیچ مکمل ہونے سے ملتان روڈ کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ سمن آباد کی جانب جانے والی انڈرپاس کی سائڈ کی فیسنگ والز مکمل، انڈر پاس کی بیرل اور گلشن راوی کی سائیڈ پر فیسنگ والز پر کام تیزی سے جاری ہے۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے چھٹی کے روز شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔کمشنر لاہور نے زیر سمن آباد انڈر پاس اور لاہور برج منصوبے کا دورہ کیا۔سائٹ پر موجود پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے کمشنر لاہور کو بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سمن آباد انڈر پاس کے اوپر ملتان روڈ پر اسفالٹ آج رات مکمل ہو جائے گا ۔مین ملتان روڈ کا پیچ مکمل ہونے سے ملتان روڈ کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔سمن آباد کی جانب جانے والی انڈرپاس کی سائڈ کی فیسنگ والز مکمل کر لی گئیں ہیں۔انڈر پاس کی بیرل اور گلشن راوی کی سائیڈ پر فیسنگ والز پر کام تیزی سے جاری ہے۔تیز بارشوں کے فوری بعد کام کی بحالی کرکے پوری رفتار سے دن رات کام جاری ہے۔ انڈر پاس سے منسلک سروس روڈز پر بھی کام تیزی سے کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے تمام تر وسائل بروئے کار لیتے ہوئے انڈرپاس کو جلد از جلد آپریشنل کرنے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے لاہور برج منصوبے کا دورہ کیا۔لاہور برج کا کام مکمل کر لیا گیا، منصوبے کے اوپر بیوٹیفکیشن کا کام جاری ہے۔ لاہور برج پر لائٹس اور لین مارکنگ کا کام کیا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور نے لاہور برج کی بیوٹیفکیشن اور دیگر کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور برج کو جلد شہریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button