ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کی زیر صدارت ایس پیز کا اہم اجلاس
سکیورٹی،کرائم کنٹرول اورلاء اینڈ آرڈر کی مجموعی صورتحال کا جائزہ فلیش پوائنٹ و ٹربل ایریاز کی نشاندہی اور حفاظتی اقدامات مکمل رکھیں پتنگ بازی کا سد باب کریں، خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفت میں لیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈی آئی جی آپریشنزلاہور علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ مویشی منڈیوں پر کئے جانے والے سکیورٹی اقدامات کومزید بہتر بنائیں۔ عید الاضحٰی اور محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لیے امن کمیٹیوں سے مشاورت کریں۔فلیش پوائنٹ و ٹربل ایریاز کی نشاندہی اور حفاظتی اقدامات مکمل رکھیں۔ہاٹ سپاٹ ایریا وبنک ہائے کے اطراف موثر گشت یقینی بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ڈویژنل ایس پیز سے اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں شہر بھر کی سکیورٹی،کرائم کنٹرول اورلاء اینڈ آرڈر کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ڈویژنل ایس پیزون فائیو کالز،وارداتوں اوردرج مقدمات کو خود چیک کریں۔ اشتہاری و عادی مجرمان و عدالتی مفروران کی گرفتاری کیلئے مدعی مقدمہ سے رابطہ میں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسنگ گینگز ممبران کی گرفتاریوں کے لئے ہنگامی سطح پر اقدامات اٹھائے جائیں۔ جنرل ہولڈ اَپ ودیگر پٹرولنگ یونٹس میں نفری کی حاضری مکمل رکھی جائے۔ علی ناصر رضوی نے کہا کہ سٹریٹ کرائم کے تدارک کیلئے تھانوں کی ٹیمیں ڈولفن سکواڈ کے ساتھ مربوط روابط یقینی بنائیں۔ منشیات فروشوں، جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کریں۔ پتنگ بازی سد باب کریں، خلاف ورزی کرنے والوں کر قانون کی گرفت میں لیا جائے۔آرگنائزڈ کرائم بارے ایس ڈی پی اوز سے جواب طلبی کی جائے گی۔
علاوہ ازیں ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کی زیرصدارت سٹی ڈویژن کاتعارفی اجلاس منعقد ہوا۔ ایس پی سٹی،سرکل افسران اورایس ایچ اوزاس موقع پر موجودتھے۔ اجلاس میں عیدالاضحی اور محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ علی ناصر رضوی نے کہا کہ ایس ایچ اوز جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں عمل میں لائیں۔ سٹریٹ کرائم کے تدارک کیلئے پٹرولنگ یونٹس کو متحرک رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ محنت ولگن سے فرائض انجام دینے میں عزت ہے۔ کرپٹ،جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی کرنے والے افسران کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔ محکمہ پولیس میں سب کا احتساب ہوگا۔ علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسپیشل برانچ و دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مربوط روابط قائم کریں۔ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز روزانہ کی بنیاد پر کئے جائیں۔