مشرق وسطیٰ

کمشنر لاہور محمد علی رندھاواکی زیر صدارت امامیہ کالونی اوورہیڈ برج میگا پراجیکٹ کے حوالے سے اجلاس

سمن آباد انڈر پاس جلد آپریشنل کر دیا جائے گا،دونوں منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے۔ لاہور برج کو رواں ہفتے مکمل طور پر کھول دیا جائے گا۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے رات گئے سمن آباد انڈر پاس اور لاہور برج منصوبے کا دورہ کیا۔ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو اور ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔چیف انجینئرایل ڈی اے اسرار سعید اور سائٹ پر موجود پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے کمشنر لاہور کو بریفنگ دی۔سمن آباد انڈرپاس کے کیرج وے پر کام پوری رفتار سے دن رات جاری ہے ۔ سمن آباد انڈر پاس تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے ،ایک سائیڈ کی فیسنگ والز مکمل کر لی گئی ہے ۔انڈر پاس کے دونوں اطراف کی بیرل اور گلشن راوی کی سائیڈ پر فیسنگ والز پر کام تیزی سے جاری ہے۔ انڈر پاس سے منسلک ایک سروس روڈ مکمل ہو گئی ہے ، بقیا تین پر کام جاری ہے ۔ لاہور برج پر بیوٹیفکیشن کا کام جاری ہے۔لاہور برج پر لائٹس اور لین مارکنگ کا کام مکمل کر لیا گیا۔
اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہاہے کہ سمن آباد انڈر پاس جلد آپریشنل کر دیا جائے گا،منصوبے پر دن رات کام جاری ہے ۔کمشنر لاہور اور ڈی جی پی ایچ اے نے سمن آباد انڈر پاس اور لاہور برج پر جاری بیوٹیفکیشن کے کام اور ڈیزائن کا جائزہ لیا۔لاہور برج کو رواں ہفتے مکمل طور پر کھول دیا جائے گا۔کمشنر لاہور نے لاہور برج کے نیچے پارکنگ اور منسلک سروس روڈ کا کام بھی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button