
ایم ڈی واسا کی زیر صدارت عید الاضحیٰ و مون سون بارشوں کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس
محکمہ موسمیات کی طرف سے بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے تمام مویشی منڈیوں سے ملحقہ علاقوں کو کلیئر رکھا جائے.ایم ڈی واسا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): منیجنگ ڈائریکٹر واسا غفران احمد کی زیر صدارت عید الضحی ٰاور مون سون بارشوں کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔
اس موقع پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا کہ مون سون بارشوں کی وجہ سے عید الاضحیٰ پر سیوریج و ڈرینز ڈیسلٹنگ کے شیڈول پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے، تمام مویشی منڈیوں سے ملحقہ علاقوں کو کلیئر رکھا جائے،عید کے دنوں میں عید گاہوں اور مساجد کے اطراف سیوریج شکایات کو فوری کلیئر کیا جائے، آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ،عید کے دنوں میں عید گاہوں اور مساجد کے اطراف سیوریج شکایات کو فوری کلیئر کیا جائے، تمام ڈائریکٹرز واسا کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام علاقوں کا مکمل سروے کریں کھلا یا ٹوٹا ہوا مین ہول کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے.
ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا کہ تمام ڈائریکٹرز اپنے سٹاف کی حاضرہوں اور عید الاضحیٰ کے حوالے سے موثر اقدامات کو یقینی بنائیں، ڈائریکٹرز اپنے علاقوں کا سروے کریں، خاص طور پر مساجد،عید گاہوں کے آس پاس کے گٹر،مین ہول اور سیوریج بلاک ہونے کی شکایت موصول ہونے پر فوری شکایت کا ازالہ کیا جائے۔