مشرق وسطیٰ

سنگین جرائم میں ملوث113 گینگز کے 252ممبران گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 02کروڑ45 لاکھ سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد۔

ڈی آئی جی آپریشنزلاہور افضال احمد کوثر نے کہا ہے کہ لاہور پولیس جرائم کنٹرول کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ڈی آئی جی آپریشنزلاہور افضال احمد کوثر نے کہا ہے کہ لاہور پولیس جرائم کنٹرول کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔ سمارٹ پولیسنگ کے فروغ اورپولیس فورس کو عوام دوست بنانے کیلئے موثراقدامات کئے جارہے ہیں۔
افضال احمد کوثر نے جرائم کے خاتمہ اور مجرموں کی بیخ کنی بارے گذشتہ ماہ کی کارکردگی کے اعداد و شمارسے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے9 ہزارسے زائد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا۔سنگین جرائم میں ملوث113 گینگز کے 252ممبران گرفتارکر کے 02کروڑ45 لاکھ سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمدکیا گیا۔سنگین جرائم میں مطلوب870سے زائد اشتہاری مجرمان اور3100 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران671ملزمان گرفتارکر کے 05 کلاشنکوف،60رائفلز،28 بندوقیں،552 ریوالوروپسٹلزاور3437گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 02کلو495گرام آئس،313کلوگرام سے زائدچرس، 900گرام ہیروئن،02 کلو855 گرام افیون،8035 بوتلیں شراب بھی برآمدکر کے 894مقدمات درج کئے گئے۔قمار بازی میں ملوث379ملزمان گرفتارکر کے داؤ پر لگی05لاکھ30ہزار روپے سے زائدٹکڑی رقم برآمدکی گئیں۔ قحبہ خانوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے145 ملزمان حراست میں لئے گئے۔ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر586،ون ویلنگ 218،ہوائی فائرنگ68، پرائس کنٹرول245، گداگری342اور لاؤڈسپیکرایکٹ کے تحت338مقدمات درج کئے گئے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button