امریکی قونصل جنرل ولیم کےمیکانولےکے جنوبی پنجاب کے دورے
انہوں نے کہا کہ باہمی تعلقات میں مضبوطی کےساتھ ساتھ امپورٹ اورایکسپورٹ میں بھی بہتری لائی جائےگی.
لاہور پاکستان(نمائندہ خصوصی وائس آف جرمنی) ا مریکی قونصل جنرل کی جانب سے رحیم یارخان راجن پور خواجہ فریدیونیورسٹی اورچیمبرآف کامرس کادورہ،اقلیتی طلبہ کومستقبل کے حوالے سےآگاہی لیکچردیا،چیمبرآف کامرس کےصدراورعہدیداران سے مینگو کی ایکسپورٹ کے حوالے سے میٹنگ کی انہوں نے کہا کہ باہمی تعلقات میں مضبوطی کےساتھ ساتھ امپورٹ اورایکسپورٹ میں بھی بہتری لائی جائےگی. امریکی قونصلیٹ کی جانب سے راجن پور میں بزرگ روحانی پیشوا حصرت خواجہ غلام فرید کے مزار پر حاضری دی رحیم یارخان گئے،خواجہ فریدیونیورسٹی میں اکیڈمک بلاکس ،سپورٹس کمپلیکس اورکلاس رومزکا دورہ کیا اورشجرکاری مہم کےتحت پودالگایا۔فلاحی تنظیم سماج سیوا فاونڈیشن کے تعاون سےمنعقدہ سیمینار سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرسلیمان طاہر،پروفیسرز،اقلیتی طلباوطالبات کی بڑی تعداد موجود تھی ۔امریکی قونصل جنرل کاکہناتھاکہ اوورسیزِاوراقلیتی برادری کسی بھی ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہوتےہیں،منارٹی ونگ کےنوجوِنوں کو محنت اورلگن سےپڑھائی کرناہوگی۔
دوسری جانب امریکی قونصل جنرل اور چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کےصدرچوہدری اقبال حفیظ،ایگزیکٹوممبران اوررہنماوں کے درمیان میٹنگ ہوئی۔راجن پور پہنچنے پر انتظامیہ کی جانب سے استقبال کیا گیا ولیم کے میکا نیول نے ڈپٹی کمشنر آفس کمپلیکس میں پودا لگایا ۔راجن پور پہنچنے پر امریکی قونصیلیٹ جنرل ولیم کے میکا نیول نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام مقامی گھریلو ثقافتی مصنوعات ، ملبوسات کی نمائش کا بھی معائنہ کیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شازیہ نواز نے امریکی قونصیلیٹ جنرل کو تفصیلی بریفننگ دی ۔۔ راجن پور: جنرل ویلیم کے میکا نیول کی کوٹ مٹھن آمد پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفات اللہ خان ، اسسٹنٹ کمشنر عامر خان جلبانی ، ولی عہد دربار خواجہ راول معین کوریجہ ، سی ای او ایجوکیشن ، ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف حفیظ اللہ خان سمیت دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔ر راول معین کوریجہ نے مہمانوں کو فرید رومال پہنائے ۔ جنرل ویلیم کے میکا نیول نے سماع ہال دربار فرید میں سجی قوالی کی محفل میں شرکت کی اور خواجہ فرید کے عارفانہ کلام سے خوب محظوظ ہوئے۔ جنرل ویلیم کے میکا نیول نے صوفیائے کرام اور بزرگان دین کی خدمات کو سراہا