مشرق وسطیٰ

فرائض کی انجام دہی میں جانیں قربان کرنے والے افسران و اہلکاروں کے اہل خانہ اور غازیوں کی فلاح و بہبودکیلئے لاہور پولیس خصوصی اقدامات کررہی ہے۔ ترجمان

بلال صدیق کمیانہ کی قیادت میں رواں سال میں 10کروڑ42 لاکھ92 ہزارروپے سے زائدکی رقم لاہور پولیس کے افسران و اہلکاران کے خاندانوں میں مختلف مدات میں تقسیم کی گئی ہے۔

لاہو پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن اورسی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی ہدایات پر فرائض کی انجام دہی میں جانیں قربان کرنے والے افسران و اہلکاروں کے اہل خانہ اور غازیوں کی فلاح و بہبودکیلئے کئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ انہیں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ بلال صدیق کمیانہ کی قیادت میں رواں سال میں 10کروڑ42 لاکھ92 ہزارروپے سے زائدکی رقم لاہور پولیس کے افسران و اہلکاران کے خاندانوں میں مختلف مدات میں تقسیم کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ لاہور پولیس نے شہداء پیکیج کے تحت 6شہداء کے خاندانوں کو رہائش کے لئے مکانات دیئے ہیں۔ اسی طرح52خاندانوں میں گروپ انشورنس کی مد میں 1کروڑ7لاکھ 41ہزارروپے اور206 فیملیز میں آخری تنخواہ کی ادائیگی کی مد میں 1کروڑ20لاکھ37ہزار روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ348فیملیزمیں جہیزفنڈکی مد میں ایک کروڑ 92لاکھ 42ہزارروپے سے زائد کی رقم تقسیم کی گئی ہے جبکہ 2فیملیز میں میڈیکل ٹریٹمنٹ کی مد میں 4لاکھ روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ لاہور پولیس نے 589فیملیز میں گزارہ الاؤنس کی مدمیں 2کروڑ18لاکھ 64ہزار روپے اور 856فیملیز میں سکالر شپس کی مد میں 3کروڑ89لاکھ7ہزار روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لاہور پولیس نے11فیملز کے حافظ قرآن بچوں میں 11لاکھ روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی ہے۔
ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ پولیس کے غازی، ملازمین اور شہداء کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے اقدامات جاری رہیں گے.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button