مشرق وسطیٰ

پنجاب میں کل سے 08 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی / پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

کل سے 08 جولائی کے دوران لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال اور جہلم میں بارش آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فلائیٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ عمران قریشی نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ آج سے 08 جولائی کے دوران لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال ، جہلم ، میانوالی ، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ ، گجرات ، فیصل آباد ، شیخوپورہ ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ 05 سے 08 جولائی کےدوران ڈی جی خان، راجن پور ، بھکر ، لیہ ، ملتان ، ساہیوال ، بہاولپور ،کوٹ ادو، ، بہاولنگر اور اوکاڑہ میں آندھی ، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ 6 جولائی سے ڈی جی خان ڈویژن کے پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث پہاڑوں سے منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے سیلاب صورتحال پیدا ہو سکتی ہے جبکہ 04 سے07 جولائی کے دوران لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالہ کے نشیبی علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے ،اسی دوران مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے متعلقہ اداروں و ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نشیبی علاقوں میں بسنے والے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کریں جبکہ فلڈ فائٹنگ ، ریسکیو اینڈ ریلیف ٹیمیں ضروری مشینری کے ساتھ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں ، نشیبی علاقوں سے مویشیوں کے انخلا اور ویکسینیشن کا بندوبست پہلے سے ہونا چاہیے اور ہنگامی حالات میں ریلیف کیمپوں والی جگہ کا تعین پہلے سے کیا جائے ، وبائی امراض سے بچنے کے لیے محکمہ صحت کی ٹیمیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے تیاریاں مکمل رکھے اور افسران ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کی مسلسل نگرانی کے لیے تیار رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ ادارے 24/7 الرٹ رہیں اور بروقت ریسپانس کو یقینی بنائیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button