
مشرق وسطیٰ
لاہور: شہر میں حالیہ بارشوں کے پیش نظر فیکٹ فائندنگ کمیٹی بنا دی گئی، نوٹیفکیشن جاری
چیف ایگزیکٹو آفیسر آب پاک اتھارٹی/ ایم ڈی پنجاب میونسپل ڈولپمنٹ فنڈ کمپنی سید زاہد عزیز کمیٹی کے کنوینیر مقرر
لاہور پاکستان(خصوصی نمائندہ وائس آف جرمنی)لاہور میں حالیہ بارشوں کے پیش نظر فیکٹ فائندنگ کمیٹی بنا دی گئی جو کہ کلمہ چوک انڈرپاس اور دیگر جگہوں پر بارشی پانی جمع ہونے کے اسباب کا جائزہ لیگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر آب پاک اتھارٹی/ ایم ڈی پنجاب میونسپل ڈولپمنٹ فنڈ کمپنی سید زاہد عزیز کمیٹی کے کنوینیر مقررجبکہ دیگر ممبران میں چیف انجینئر ہائی وے خاور زمان اور ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ صمان خالد شامل ہیں ۔ کمیٹی شہر کے مخصوص علاقوں میں بارشی پانی جمع ہونے کی وجوہات کی نشاندہی اور ذمہ داران کا تعین کرے گی ، ایسے واقعات سے بچنے کیلئے اپنی سفارشات بھی پیش کرے گی ،کمیٹی کو سات روز کے اندر رپورٹ جمع کروانے کا پابند کیا گیا ہے۔