شہر لاہور کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کیلئے لاہور پولیس سرگرم عمل ہے، ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی
لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث126گینگز کے289ممبران کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے02کروڑ67لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ شہر لاہور کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کیلئے لاہور پولیس سرگرم عمل ہے۔نقصِ امن کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے جرائم کے خاتمہ اور مجرموں کی بیخ کنی بارے گذشتہ ماہ کی کارکردگی کے اعداد و شمارسے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث126گینگز کے289ممبران کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے02کروڑ67لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران564ملزمان گرفتار کئے۔ملزمان کے قبضہ سے 08 کلاشنکوف،33رائفلز،29 بندوقیں،467 ریوالوروپسٹلزاور04ہزار792گولیاں برآمد کی گئیں۔صوبائی دارلحکومت کو ڈرگ فری سٹی بنانے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بھی موثر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ گذشتہ ماہ817 منشیات فروشوں کے قبضہ سے09کلو495گرام ہیروئن،570کلو352گرام چرس،02کلو952گرام آئس،74کلو 590گرام افیون اور6284شراب کی بوتلیں بھی برآمد کیں گئیں۔ لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے اشتہاری و عدالتی مفروروں کے خلاف بھی موثر کارروائیاں عمل میں لائیں۔مختلف کارروائیوں کے دوران675اشتہاری مجرمان جبکہ 2321عدالتی مفروران حراست میں لئے گئے۔ قمار بازی میں ملوث488ملزمان گرفتارکر کے داؤ پر لگی21لاکھ17 ہزار روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی۔ ون ویلنگ میں ملوث185،پتنگ بازی326، ہوائی فائرنگ 54جبکہ گداگری میں ملوث 185 ملزمان گرفتار کئے گئے۔پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر162،کرایہ داری 339 جبکہ لاؤڈسپیکرایکٹ کے تحت234مقدمات درج کئے گئے۔ سید علی ناصر رضوی نے مزید کہا کہ پتنگ بازی کے انسداد کیلئے شہری اپنا کردار ادا کریں۔ کسی بھی غیر قانونی اور مشکوک سرگرمویں میں ملوث افراد کی اطلاع فوری ایمرجنسی 15پر دیں۔