
ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل اور سی پی او ایاز سلیم کی زیرصدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے اجلاس
ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل اور سی پی او ایاز سلیم کی زیرصدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے وزیرآباد ایڈن مارکی اور گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ہال میں انتظامات کے حوالے سے اجلاس
گوجرانوالہ پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل اور سی پی او ایاز سلیم کی زیرصدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے وزیرآباد ایڈن مارکی اور گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ہال میں انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہواانہوں نے کہا کہ اسلام کا مطلب ہے امن اور ہمیں اپنے طرز عمل سے ہمیں ثابت کرنا ہوگا کہ ہم امن کے داعی پیغمبر آخرالزمان صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پیروکار ہیں۔
اجلاس میں پاکستان آرمی سے کرنل ضرار، میجر کامران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین، سی ٹی او سہیل فاضل بٹ، اسسٹنٹ کمشنرز سٹی وقاص سکندری، وزیر آباد محمد سلیم آسی، اے ایس پی سول لائن و وزیرآباد رضوان طارق، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر صوفیہ بلال، چیف افسران فدا میر، حیدر علی چھٹہ، تمام مکاتب فکر کے علماء کرام( حاجی محمد یوسف کھوکھر، سید علی رضوی، علامہ خالد حسن مجددی، حافظ عبدالجبار، مولانا اکبر نقشبندی، سید فائق شاہ، سعید احمد صدیقی، ماسٹر غلام قمر کھوکھر، ملک عمران، سید عمران نقوی و جملہ مسالک)، منتظمین جلوس و مجالس، صدر چیمبر آف کامرس شیخ فیصل ایوب، صدر بار ایسوسی ایشن پرویز اقبال، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پرویز اقبال ہرل،انجمن تاجران، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور انتظامی محکموں کے افسران سمیت تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز نے بھرپور شرکت کی۔
انہوں نے مجالس اور جلوسوں کے منتظمین اور لائسنس ہولڈرز سے ملاقات کی، تمام انتظامات کو قبل از وقت مکمل کرنے اور مسائل کے فوری حل کے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری۔
اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل اور سٹی پولیس آفیسر ایاز سلیم نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران بھی آپ کے جان و مال کی حفاظت کے لیے پولیس کے افسران و ملازمین، محکمہ صحت کے افسران و ڈاکٹرز، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، میونسپل کمیٹیز کے ورکرز صفائی ستھرائی کے لیے پوری طرح متحرک ہوں گے۔ انہوں نے کہا اسلام کا مطلب ہے امن اور ہمارے طرز عمل سے ہمیں ثابت کرنا ہوگا کہ ہم امن کے داعی پیغمبر صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پیروکار ہیں۔ اسلام کے نام پر بدامنی کی کسی کو ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔ رواداری اور بھائی چارے فروغ دیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں تاکہ ہم محفوظ رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے کردار کو اسلام کی روح کے مطابق کرنے کی ضرورت ہے۔ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اختلافی مسائل پر گفتگو کرنے کے بجائے اخلاقیات اور بنیادی اسلامی تعلیمات کا درس دیں، بچوں کو سچ بولنے کی تربیت دیں تاکہ ایک ایسا معاشرہ تشکیل پائے جس میں تمام شہری کسی دوسرے مسلک و مذہب کے پیروکار کی دل آزاری کئے بغیر اپنی مذہبی ذمہ داریاں پوری کرسکے۔
سید علی رضا رضوی بانیان, منتظمین جلوس و مجالس کی نمائندگی کرتے ہوئے انتظامات کے حوالے سے اپنی گزارشات پیش کیں اور محکموں سے متعلق مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے محرم الحرام کی آمد سے قبل انتظامات مکمل اور مسائل حل کرنے کی درخواست کی۔
انہوں نے گیپکو سے متعلق مسائل کی نشاندہی کی کے جلوسوں، مجالس والے روٹس پر لوڈ کے مطابق ٹرانسفارمرز لگائے جائیں، لٹکتی تاروں کی فوری درستگی کی جائے، ٹوٹ پھوٹ کا شکار روڈز، سڑکوں کی مرمت کی جائے، روٹس پر روشنی، سکیورٹی کیلئے واک تھرو گیٹس لگا کر مناسب انتظام کیا جائے، پی ایچ اے کی طرف سے درختوں کی کانٹ چھانٹ، سوئی گیس لوڈشیڈنگ نہ کرے۔
ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل اور سٹی پولیس آفیسر ایاز سلیم نے کہا کہ تحصیلوں میں جا کر اجلاس بلانے اور منتظمین جلوس و مجالس سمیت محکموں کے سربراہان کو ان اجلاسوں کا حصہ بنانے کا مقصد ہی آپ کے مسائل نہ صرف سننا و احکامات جاری کرنا ہے بلکہ متعلقہ محکموں کی موجودگی یقینی بنانا ہے تاکہ محکمے اپنے زمہ کام خود کریں اور نشاندہی شدہ مسائل فوری حل کریں۔انہوں نے منتظمین مجالس و جلوس کو یقین دہانی کروائی کی ان کے تمام مسائل کے حل کے لیے اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ محرم الحرام کے دوران بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران واسا، میونسپل کمیٹیز، ضلع کونسل، لوکل گورنمنٹ کا کردار انتہائی اہم ہے، واسا و دیگر حکام نشیبی علاقوں سے نکاسی آب، حادثات سے بچاؤ کیلئے کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگائیں، اوپن و بند سیوریج لائنوں، ڈرینز کی صفائی کو یقینی بنائیں اس کے علاوہ جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے ان کے فوری حل کے لیے اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔
دونوں تقریبات میں شریک جلوسوں اور مجالس کے منتظمین، بانیان اور تمام ممبران امن کمیٹی، تمام مکاتب فکر کےعلمائےکرام نے قیام امن میں اپنے مکمل تعاون یقینی دہانی کراوئی۔ اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی کے خصوصی دعائے خیر کی گئی، شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا امن دشمنوں کے ناپاک عزائم کو مل کر ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔