مشرق وسطیٰ

لاہور کے ہسپتالوں میں قائم 13 پولیس خدمت کاونٹرز پر شہریوں کو 24گھنٹے خدمات کی فراہمی،12749میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے

پولیس خدمت کاونٹرز حادثات اور دیگر واقعات میں زخمیوں کی طبی و قانونی معاملات میں معاون و مددگار ثابت ہورہے،پولیس خدمت کاؤنٹرز کے ذریعے شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا رہا ہے، بلال صدیق کمیانہ

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌صوبائی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں قائم 13 پولیس خدمت کاونٹرز پر شہریوں کو 24گھنٹے خدمات فراہمی کررہی ہے اوراب تک12749میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس کی بدولت قانونی امور کی انجام دہی میں بھرپور مدد ملے۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے بتایا کہ رواں سال پولیس خدمت کاونٹرجنرل ہسپتال سے2448، جناح ہسپتال سے1969، سروسز ہسپتال سے1525، میاں منشی ہسپتال سے1398، کوٹ خواجہ سعید ہسپتال سے1048، میو ہسپتال سے624، سرگنگا رام ہسپتال461 جبکہ نوازشریف ہسپتال سے361 میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے۔ اسی طرح دیہی ہیلتھ سنٹر برکی سے648، اعوان ڈھائے والاسے856، مانگا منڈی سے496، دیہی ہیلتھ سنٹررائیونڈسے516، دیہی ہیلتھ سنٹرچوہنگ سے398 میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ رواں سال مجموعی طور پر کل3067 پولیس افسران اور ان کے اہل خانہ کو پولیس خدمت کاونٹرز کی طرف سے سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس کے بروقت اجراء سے شہریوں کو قانونی امور کی انجام دہی میں بھر پور مدد مل رہی ہے جبکہ پولیس خدمت کاونٹرز حادثات اور دیگر واقعات میں زخمیوں کی طبی و قانونی معاملات میں معاون و مددگار ثابت ہورہے ہیں۔ ان کاونٹرز سے پولیس اہلکاروں کو میڈیکل پولیس ویریفکیشن اور علاج معالجہ میں بھرپور مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس خدمت کاؤنٹرز کے ذریعے شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا رہا ہے۔ پولیس خدمت کاؤنٹرز عوام وقت ریلیف کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہیں۔ لاہور پولیس عوام کی خدمت اور بھلائی کیلئے مسلسل مصروف ِ عمل ہے۔ سی سی پی او لاہور نے پولیس خدمت مراکز پر عوام کو بہترین سروسز فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button