مشرق وسطیٰ

سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو/ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کا ممکنہ سیلابی صورتحال کی مانیٹرنگ کا جائزہ لینے کے لیے پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم کا دورہ ،

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کل تک پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید بارشیں متوقع ہیں اور فی الوقت دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی و دیگر افسران نے حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیاریوں پر بریفنگ دی۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کل تک پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید بارشیں متوقع ہیں اور فی الوقت دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کی صورت میں دریائے راوی اور چناب سے منسلک ندی نالوں میں سیلاب آ سکتا ہے اور کیچمنںٹ ایریاز میں زیادہ بارش ہونے کے باعث نالہ جات میں سیلابی صورتحال کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پانی کا بہاو 6 لاکھ کیوسک ہونے کی صورت میں گوجرانوالہ ڈویژن کے 62 موضع جات زیر آب آ سکتے ہیں۔
اس موقع پر ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی کنٹرول روم سے تمام تر صورتحال کی موثر مانیٹرنگ کی جائے اور متعلقہ اداروں کو بار بار آگاہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے پنجاب بھر کی انتظامیہ ہمہ وقت چوکس رہے کر دریاؤں اور نالہ جات میں پانی کے بہاو کی مسلسل نگرانی کرے۔ریلیف کمشنر پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز و دیگر افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا بارش کے دوران پانی کے نکاس کو یقینی بنانے کے لیے خود فیلڈ میں موجود رہیں اور تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں ۔انہوں نے کہا کہ ہل ٹورنٹس والے اضلاع بھی انتظامات مکمل رکھیں اور ہنگامی صورتحال میں بروقت ریسپاننڈ کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ دریاؤں سے منسلک اضلاع کو فوڈ ہیمپرز، خیمہ جات ، کشتیوں سمیت سیلاب میں استعمال ہونے والا دیگر سازو سامان مہیا کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع ریلیف کیمپس کے قیام کی لیے انتظامات کو حتمی شکل دیں ، محکمہ صحت ، لائیوسٹاک سمیت دیگر ادارے بھی ریلیف کیمپس کے قیام کے لیے تیاریاں مکمل رکھیں ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز سمیت دیہی رپورٹنگ سنٹرز بھی ہائی الرٹ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے سمیت دیگر ادارے ہنگامی صورتحال سے نبردآزما ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button