
صوبا ئی دارالحکومت کی تاریخ میں سیکرٹری ایچ ای سی جاوید اخترمحمود کو لاہور کے گندے نالوں اور سوریج کی صفائی کی ذمہ داری سونپ دی گئی.
جاوید اختر محمود نے وائس آف جرمنی اردو سروس کو بتایا کہ لاہور کی تاریخ میں پہلی بار موسم برسات کے دوران بڑے پیمانے پر صفائی کا عمل شروع کیا ہے۔ جاوید اختر محمود نے کہا کہ دس دن کے اندر اندر نئے اور پرانے سیوریج سسٹم کو فعال کریں گے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی منصور بخاری ) موسم برسات میں لاہور کی تاریخ میں نالوں اور سیوریج کی صفائی کی سب سے بڑی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ نگران وزیر اعلی محسن نقوی اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے لاہور کے گندے نالوں اور سوریج کی صفائی کے لیے سیکرٹری ایچ ای سی جاوید اخترمحمود کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ جاوید اختر محمود پندرہ روز میں لاہور کے تمام سیوریج سسٹم کو اپنی زیر نگرانی صاف کرائیں گے .جاوید اختر محمود نے وائس آف جرمنی اردو سروس کو بتایا کہ لاہور کی تاریخ میں پہلی بار موسم برسات کے دوران بڑے پیمانے پر صفائی کا عمل شروع کیا ہے۔ جاوید اختر محمود نے کہا کہ دس دن کے اندر اندر نئے اور پرانے سیوریج سسٹم کو فعال کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری کی ہدایات کی روشنی میں تمام سیوریج سسٹم کی صفائی کے انتظامات کا خود جائزہ لوں گا ۔ جاوید اختر محمود نے کہا کہ وزیر اعلی کی ہدایات پر پہلے مرحلے میں پرانے نالے صاف کیے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں نئی سوریج لائنز کو مکمل صاف کیا جائے گا۔ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے کہا کہ صفائی کا مقصد برسات میں پانی کو گھروں محلوں اور سڑکوں پر کھڑا ہونے سے روکنا ہے ۔ انہوں نے کہا کے ڈی سلٹنگ کے عمل کو تیز کرنے کے لئے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ عملے کو پابند کر دیا ہے کہ مختلف شفٹوں میں دن رات کام جاری رکھا جائے۔