مشرق وسطیٰ

ایپکا پاکستان لاھور ڈویژن کے عہدیداران اور پنجاب ٹیچرز یونین کے قائدین کا ترامیم پینشن رولز کے خاتمہ کے خلاف 11 جولائی کو احتجاجی ریلی کا اعلان

ان مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رھے گا ھر قسم کے امتیازی سلوک کو ختم کیا جائے سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات کے حصول کے لیے دفاتر میں تالہ بندی سے بھی گریز نہی کریں گے سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کی منظورہ تک ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ھیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ لاھور میں شدید بارش کے باوجود مرکزی صدر ایپکا پاکستان حاجی محمد ارشاد چوہدری کے طلب کردہ لاہور ڈویژن کے اجلاس میں کثیر تعداد میں لاھور ڈویژن کے عہدیداران اور پنجاب ٹیچرز یونین کے قائدین افتخار رسول ، لالا اسلم ، چوہدری اکبر ، ملک لطیف شہزاد صوبائی صدر پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب،چوہدری اللہ رکھا گجر صوبائی صدر پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب،چوہدری محمد افضل بھنڈر مرکزی جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب،ڈاکٹر راؤ عبدالوحید ٹھاکر،رانا اختر حسین، چوہدری بشارت علی ، شاہ حسین ، محمد جمشید محبوب علی بھٹی ، چوہدری منیب ، اختر آرائیں ، خرم بھٹی، نوراحمد نوری،حافظ شفیق احمد ، فیاض احمد ،اقبال کاظمی ، محمد عثمان ، ریحان بخش اور دیگر نے بھرپور شرکت کی 11 جولائی ٹاؤن ہال تا سیکرٹریٹ چوک احتجاجی ریلی اور ڈے اینڈ نائٹ دھرنے کو مطالبات کی منظوری تک کامیاب بنانے کی حکمت عملی طے کر لی گئی تمام تنظیموں اور لاہور کے محکمہ جات کے ایپکا قائدین نے دھرنے کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے اپنے محکمہ کے ملازمین سمیت شرکت کا اعلان کیا مرکزی صدر نے تمام تنظیموں کے صدور اور ایپکا قائدین کے اس مصمم ارادہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آج تک کسی حکومت کے نمائندے نے رابطہ نہی کیا تو اعلان کردہ فیصلہ کے مطابق 11 جولائی کو صبح 10 بجے تک پنجاب کے تمام اضلاع کے سرکاری ملازمین اور ایپکا لاھور ڈویژن کے تمام عہدیداران اور ملازمین اپنے اپنے محکمہ کے بینرز اور فلیکسز کے ساتھ ٹاؤن ھال پہنچیں گے مزید وزیراعظم پاکستان سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ھیں کہ ایل پی آر ترامیم منسوخ کی جائیں تنخواہوں میں 30 سے 35 فیصد اضافہ رننگ پر اور پنشنز میں 17.5 اضافہ رننگ پر کیا جائے اپنے ان مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رھے گا ھر قسم کے امتیازی سلوک کو ختم کیا جائے سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات کے حصول کے لیے دفاتر میں تالہ بندی سے بھی گریز نہی کریں گے سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کی منظورہ تک ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ھیں.
جاگ ملازم جاگ اپنے حق کیلئے جاگ
بچوں کی روٹی کے لیےنکلو پنجاب
آپ کے حقوق اور مسائل کا واحد حل
11 جولائی بروز منگل 11بجے دن
کا پرامن احتجاجی دھرنا
اس وقت پورے ملک میں صرف پنجاب کے سرکاری ملازمین کونظر انداز کیا جا رہا ہے جو ظلم ہے
نگران حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف
چلو چلو ٹائون ہال لاہور چلو
پینشن رولز میں ترمیم کی منسوخی
پینشن،تنخواہوں اور دیگر مراعات وفاق اور دوسرے صوبوں کی طرح پنجاب میں اضافہ کے لئے نکلوسارا پنجاب اب نہیں تو پھر کبھی نہیں
منجانب
ملک لطیف شہزاد مرکزی صدر پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب
چوہدری محمد افضل بھنڈر مرکزی جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب
اللہ بخش شمور مرکزی نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب
چوہدری لیاقت علی مرکزی نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب
نوراحمد نوری مرکزی سیکرٹری اطلاعات پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب
چوہدری محمد اشفاق سہو مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب ۔میاں ریاض جموں مرکزی سیکرٹری فنانس پنجاب
آصف خان گوپانگ مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب
پروفیسر محمد اشرف ناصر مرکزی وائس چیئرمین پنجاب۔شہزاد مصطفی گجر ضلعی صدر لاہور۔ڈاکٹر عبدالوحید ٹھاکر سینئر نائب صدر ضلع لاہور۔افضل جاوید۔رانا اختر حسین۔رانا زاہد اقبال۔نوراحمد

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button