
ضلع راجن پور میں ورلڈ پاپولیشن ڈے 2023 کے حوالے سے پاپولیشن ویک کا انعقاد کیا جا رہا ہے
جس میں راجن پور ضلع کے دو بہترین ٹیموں نے شرکت کی اس کی مہمان خصوصی خواجہ محسن رسول ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر افیسر اور صدارت ڈاکٹر رانا محمد اسد اے ای او ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جام پور نے کی۔
راجن پور پاکستان(پیر سید مشتاق احمد رضوی نمائندہ خصوصی جنوبی پنجاب ): ورلڈ پاپولیشن ڈے 2023 کے حوالے سے پاپولیشن ویک کا انعقاد کیا جا رہا ہے اس حوالے سے ضلع راجن پور میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں جامپور میں والی بال کا ایک فلڈ لائٹ میچ کرایا گیا جس میں راجن پور ضلع کے دو بہترین ٹیموں نے شرکت کی اس کی مہمان خصوصی خواجہ محسن رسول ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر افیسر اور صدارت ڈاکٹر رانا محمد اسد اے ای او ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جام پور نے کی۔ دو ٹیموں نے شرکت کی اور جام پور کی ٹیم ونر ہوئی اور آخر میں دونوں ٹیموں کو نقد انعام اور ٹرافیاں دی گئیں جام پور شہر کے مقامی لوگوں کے کثیر تعداد نے اس میچ کو دیکھا اور محضوظ ہوئے ۔ اس کا مقصد نوجوان نسل کو موٹیویٹ کرنا ہے کہ آبادی اور وسائل میں توازن رکھنا ہے۔ ماں بچے کی صحت کے حوالے سے بھی بات ہوئی اور بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے بھی ۔ یہ پروگرام ورلڈ پاپولیشن ڈے ویک کے حوالے سے ایک کڑی تھی۔ آخر میں شرکاء کو ریفریشمنٹ بھی دی گئی۔