مشرق وسطیٰ

حکمران آگے بڑھیں گے تو امت مسلمہ کا ہر فر د اپنی نبی اور اپنے قرآن کی ناموس کی خاطر جان قربان کر نے کو تیار ہے، پرنٹ میڈیا ایسو سی ایشن

حالیہ سویڈن کے واقعہ کو مثال بناتے ہوئے اس معاملہ کو نہ صرف OICاوراقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر اس معاملہ پر بھر پور آوز بلند کر نے کیساتھ ساتھ عملی اقدامات کئے جائیں مسلمانوں اور عیسائیوں کو لڑانے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے

ساہیوال پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی عام واقعہ نہیں بلکہ یہ دنیا کے امن کو آگ لگانے کی سازش ہے،امت مسلمہ کے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ روایتی بیان بازیوں سے ایک قدم آگے بڑھیں،حکمران آگے بڑھیں گے تو امت مسلمہ کا ہر فر د اپنی نبی اور اپنے قرآن کی ناموس کی خاطر جان قربان کر نے کو تیار ہے،پاکستان کیا اسلام کی تاریخ میں کبھی کسی آسمانی کتاب کی تو ہین کی کوئی جسارت نہیں کی گئی لیکن ہر چند ما ہ و سال بعد ناموس قرآن و ناموس رسالت ﷺ پر حملہ کیا جا تا ہے اور مسلم حکمران روایتی بیان بازی کر کے معاملہ سے جان چھڑا لیتے ہیں،حالیہ سویڈن کے واقعہ کو مثال بناتے ہوئے اس معاملہ کو نہ صرف OICاوراقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر اس معاملہ پر بھر پور آوز بلند کر نے کیساتھ ساتھ عملی اقدامات کئے جائیں مسلمانوں اور عیسائیوں کو لڑانے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے پاکستان اقلیت کو مکمل آزادی اور تحفط دینے میں دن رات کوشاں افواج پاکستان ملکی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔یہ بات پرنٹ میڈیا ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام حر مت قرآن اور ہماری ذمہ داری کے عنوان میں سیمینار سے ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان سید ضیاء اللہ شاہ بخاری،آر یو جے کے صدر سید شفقت حسین گیلانی،صدر چیمبر آف کامرس کاشف ریاض،ڈائریکٹر انفارمیشن عقیل اشفاق،ڈائریکٹرا ٓرٹ کونسل سید ریاض ہمدانی،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما محمد ارشد نواب جٹ،امیر جماعت اسلامی طیب بلوچ،ڈویژنل پریس کلب کے صدر سید طمطراق شاہ نے خطاب کر تے ہوئے کہی۔اس مو قع پر سٹیج سیکرٹری کے فرائض امتیاز احمد بٹ اور جنرل سیکرٹری راؤ عتیق نے سر انجام دئے اور صدر پرنٹ میڈیا ایسو سی ایشن رانا وحید نے کہا کہ ملکی سطح پر یا لوکل سطح پر کوئی بھی ایشو ہو پرنٹ میڈیا ایسو سی ایشن نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے اور انشاء اللہ ملکی اور لوکل سطح پر کوئی بھی مسئلہ ہوگا تو پرنٹ میڈیا ایسو سی ایشن اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور حر مت قرآن کے حوالے سے کوئی بھی تنظیم یا ادارہ پروگرام کرے گا ہم اس میں بھر پور شر کت کریں گے۔ سابق چیئرمنن بلدیہ وپی ایچ اے حاجی پیر احسان الحق خاں دریس آف بسی شریف نے ملک کی سلامتی کے لئے دعا کروائی۔اس مو قع پر پریس کلب کے سینئر نائب صدر وسیم ریاض،پیر حماد کاظمی،چوہدری نجیب،افتخار احمد خاں،رانا انعام،مہر عباس،محبوب عالم،سٹوڈنٹ لیڈر نادی خان،دلاور سلطان،پرنسپل راؤ اشرف خان،رانا سلیم،شیخ مجید،ملک آصف نواز،پرنس الطاف،رانا سہیل،چو ہدری الطاف الرحمن،کاشف مشتاق بھٹی،ملک عرفان،گلزار قریشی،سابق چئیر مین پریس کلب رشید اکمل،پیر مٹھو کچیچہ شریف،ماہرتعلیم حبیب مجید،بینک مینجر چو ہدری محمد اشرف،حکیم محمد احمد یوسف وئی،دلبر جانی،حسن عبد اللہ ناز،زوار حسین زیدی،چوہدری افضال،چو ہدری وسیم ارشاد،اسامہ بخاری،راؤ قمر بشیرا،شفقت بگھیلہ،نواز احمد،چوہدری علی،عرفان تاج،مزمل نوازب،رانا بابر،رانا شفیق،بخت ریاض،محمد افتخار،شبیر چٹھہ،چو ہدری طارق،ارشاد سردار،حارث شاہ گیلانی،محمد واصف،شاکر ہاشمی،میاں علی رضا،ارشاد حسین کمبوہ بھی موجود تھے۔سیمینار سے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کستان کی فوج صرف پاکستان نہیں بلکہ عالم اسلام کی فوج ہے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر خود ایک عظیم سادات گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں وہ امت مسلمہ کے جذبات کی تر جمانی کرتے ہوئے اس معاملہ پر پوری امت مسلمہ کے حکمرانوں اور اسلامی افواج کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے سویڈن کو ایسا منہ توڑ جواب دیں کہ آئندہ کسی کوتوہین قرآن جیسی گھٹیا حرکت کی دوبارہ ہمت نہ ہو۔سیمینار کے اختتام پر ایک بڑی ریلی بھی نکالی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور سویڈن حکومت مردہ باد کے نعرے بھی لگائے اور سویڈن حکومت کا پرچم نذر آتش کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button