مشرق وسطیٰ

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور آفس کے نائب قاصد امین الحق مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئے۔

اس موقع پر ڈی ایس ریلوے نے امین الحق کی صاف ستھری سروس کی تعریف کی اور کہا کہ امین الحق نے پاکستان ریلوے میں نہایت لگن اور محنت سے ڈیوٹی سرانحام دی ہے

لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس کے نائب قاصد امین الحق مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کمیٹی روم مین امین الحق کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے محمد سفیان سرفراز ڈوگر اور ڈویژنل پرسانل آفیسر شیریں حنا اصغر نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی ایس ریلوے نے ریٹائر ہونے والے نائب قاصد کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ اور آیت الکرسی کا تحفہ دیا اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس ریلوے نے امین الحق کی صاف ستھری سروس کی تعریف کی اور کہا کہ امین الحق نے پاکستان ریلوے میں نہایت لگن اور محنت سے ڈیوٹی سرانحام دی ہے۔ الوداعی تقریب میں ڈی ایس آفس ریلوے کے سٹاف کے علاوہ دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر نائب قاصد امین الحق نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے محمد سفیان سرفراز ڈوگر سمیت دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button