مشرق وسطیٰ

صوبائی وزیر معدنیات ابراہیم مراد کا ضلع خوشاب کا دورہ

صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے مائینز ہسپتال خوشاب میں 90لاکھ کی لاگت سے تنصیب کئے جانے والے 30کلوواٹ سولر سسٹم کا افتتاح کر دیا

خوشاب پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی شاہ حیدر بخاری):‌صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے مائینز ہسپتال خوشاب میں 90لاکھ کی لاگت سے تنصیب کئے جانے والے 30کلوواٹ سولر سسٹم کا افتتاح کر دیا. انہوں نے مائینز ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور ان سے طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے دریافت کیا.
صوبائی وزیر معدنیات ابراہیم مراد نے تحصیل قائد آباد میں وڑچھہ مائینز کی85 لاکھ روپے سے تیار ہونے والی واٹرسپلائی سکیم کا بھی افتتاح کیا اور وڑچھہ مائینز کا معائنہ کیا.صوبائی وزیر معدنیات ابراہیم حسن مراد نے خوشاب میں مائینز ریسکیورز کی ڈرل ایکسر سائیز کا معائنہ کیا اور ان کی محنت اورکاوشوں کو سراہا.
صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے کہا کہ حکومت پنجاب مائینز ورکرز کی ویلفیئر کو زیادہ سے زیادہ ترجیح دے رہی ہے اورکسی بھی ملک کی ترقی میں مزدور طبقے کی محنت کا قلیدی کردار ہوتا ہے.محکمہ معدنیات میں کام کرنے والے تمام لوگ ہمارا اثاثہ ہیں.
انہوں‌نے تاقید کی کہ ضلع خوشاب کے مائین مالکان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں.سراپا احتجاج سرکاری ملازمین کے مطالبات اعلیٰ حکام تک پہنچائے جائیں گے.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button