مشرق وسطیٰ

لیسکو افسران کو اچھی کارکردگی پر ایوارڈ دینے کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان لیسکو

چیف لیسکو نے کہا کہ پاکستان میں انجینئرز محدود وسائل ہونے کے باوجود بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کی جانب سے لیسکو افسران کے لئے ایک شاندار تقرب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔اس کے علاوہ لیسکو کے موجودہ اور سابق سربراہان سمیت پاور سیکٹر سے تعلق رکھنے والے انجینئرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے افسران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ لیسکو میں مزید بہتری لے کر آئیں گے۔چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے انجینئرز سے اپنے خطاب میں کہا کہ لیسکو ایک بہت مثالی کمپنی ہے اور میری لیسکو کے ساتھ گہری وابستگی ہے۔چیف ایگزیکٹو نے اپنی اور اپنی ٹیم کی کارکردگی بارے بھی بتایا کہ وہ کس طرح لیسکو کو ترقی کی جانب گامزن رکھے ہوئے ہیں۔چیف لیسکو نے کہا کہ پاکستان میں انجینئرز محدود وسائل ہونے کے باوجود بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔چیف ایگزیکٹو نے اس پر وقار تقریب کے انعقاد پر عتیق خان مینجمینٹ کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر لیسکو آفیسر کلب کی جانب سے مختلف کیڈرز کی افسران کو سال2023-2024کے دوران بہترین کارکردگی پر شیلڈز دی گئیں۔چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر اور بورڈ ممبر مجاہد اسلام باللہ نے افسران میں انعامات تقسیم کئے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button