کاروبار

سیکرٹری لیبر فیصل فرید کی صنعتی مزدور اتحاد پاکستان کے رہنماؤں سے اہم ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی

اس مسئلے سے متعلق سیکرٹری لیبر نے رہنماؤں کو آگاہ کیا کہ سوشل سیکورٹی ہسپتالوں میں عوام الناس کے علاج کے تمام اخراجات حکومتِ پنجاب برداشت کرے گی اور اسی سلسلے میں حکومتِ پنجاب کی جانب سے گرانٹ بھی مختص کی جا چکی ہے۔

سیکرٹری لیبر فیصل فرید کی صنعتی مزدور اتحاد پاکستان کے رہنماؤں سے اہم ملاقات۔ ملاقات میں رہنماؤں نے اپنے مسائل اور گزارشات سیکرٹری لیبر کے سامنے پیش کیے۔ رہنماؤں نے حکومتِ پنجاب کے سوشل سیکورٹی ہسپتالوں کو عوام الناس کے لیے علاج کے لیے استعمال کرنے کے حکم کے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ اس مسئلے سے متعلق سیکرٹری لیبر نے رہنماؤں کو آگاہ کیا کہ سوشل سیکورٹی ہسپتالوں میں عوام الناس کے علاج کے تمام اخراجات حکومتِ پنجاب برداشت کرے گی اور اسی سلسلے میں حکومتِ پنجاب کی جانب سے گرانٹ بھی مختص کی جا چکی ہے۔
سیکرٹری لیبر نے رہنماؤں کو یقین دہانی کروائی کہ محکمہ لیبر مزوروں اور ورکرز کے تمام مسائل کا حل کرنے سرگرداں ہے۔
اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری لیبر راؤ زاہد، ڈرائیکٹر لیبر داؤد عبداللہ ، سینئر لا آفسر محمد شاہد نے بھی شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button