
ہر سطح پر مرکزی کنٹرول روم قائم ہونگے۔کمیونیکشن گیپ نہیں ہونا چاہئیے،کمشنر لاہور کی ہدایت
کمشنر لاہور نے بغیر اجازت روڈ کٹ اور کھلے ہولز چھوڑنے پر پی ٹی سی ایل کو سخت وارننگ جاری کردی محرم مرکزی جلوسوں کو ہیلتھ کور دینگے۔عارضی ہسپتال بھی قائم ہونگے۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا
لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت محرم انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا جسمیں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر۔ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف۔سی او ایم سی ایل سید علی عباس بخاری اور آر پی او شیخوپورہ رینج بابر سرفراز الپا نے خصوصی شرکت کی.
کمشنر لاہورکو بریفنگ میں بتایا کہ لاہور سمیت پوری ڈویژن میں سکیورٹی کےلحاظ سے ہاٹ سپاٹس سے آگاہ کردیا گیا ہے جسپر کمشنر لاہور نے خاص ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہر سطح پر مرکزی کنٹرول روم قائم ہونگے۔کمیونیکشن گیپ نہیں ہونا چاہئیے۔
روزانہ کی بنیاد پر ڈی آئی سی۔اور انتظامی کمیٹی کے اجلاس ہونگے.کمشنر لاہور نے بغیر اجازت روڈ کٹ اور کھلے ہولز چھوڑنے پر پی ٹی سی ایل کو سخت وارننگ جاری کردی.محرم مرکزی جلوسوں کو ہیلتھ کور دینگے۔عارضی ہسپتال بھی قائم ہونگے۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے بتایا کہ لاہور ڈویژن میں مجالس کی کل تعداد1201 ہے۔797 مجالس اے کیٹیگری میں شامل ہیں۔لاہور ڈویژن میں کل جلوس 8045 ہیں۔231 جلوس اے کیٹیگری میں شامل ہیں۔لاہور میں کل محرم جلوس 141 اور کل650مجالس ہیں۔ایل پی جی کی ڈی کینٹنگ پر کریک ڈاون کیا جائے۔میونسپل سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔روٹس پر پیچ ورک۔لائٹس کی مرمت۔بجلی کی لٹکتی تاریں کو ہٹانےکا کام جلد مکمل کیا جائے۔ایم سی ایل۔لیسکو۔پی ٹی سی ایل۔واسا۔ایل ڈبلیوایم سی۔ایل ڈی اے۔ریسکیو کنٹرول روم سے ہدایات پر عمل کریں۔الیکٹریسٹی وائرز کا ہر سورنگ پوائنٹ کلئر ہونا چاہئے۔غفلت پر متعلقہ افسر پر ایف آئی آر درج ہوگی۔محرم کے حوالے سے کاموں کی درخواستوں ودیگرپر صرف ضلعی انتظامیہ اور ڈی آئی سی اجازت دیگی۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں میونسپل افسران۔ریسکیو لاہور پارکنگ ۔۔ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا افسران نے بھی شرکت کی۔