
ڈی ایس ریلوے لاہور نے سٹیشن کی خوبصورتی سمیت سہولیات کو بہتر کرنے کے حوالے سے افسران کو احکامات دیئے گئے۔
ڈی ایس ریلوے کا دو مرتبہ لاہور سٹیشن کا اچانک دورہ۔ ناقص صفائی ستھرائی پر سٹاف کی سرزنش کی گئی۔
لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی منصور بخاری): ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے دیگر افسران کے ہمراہ دو مرتبہ لاہور سٹیشن کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ناقص صفائی ستھرائی پر سٹاف کی سخت سرزنش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ویٹنگ روم اٹینڈنٹ منیر حسین سمیت سینٹری سپروائزر بلال اور سینٹری انسپیکٹر محمد بلال کی ناقص کارکردگی پر خصوصی کلاس کی گئی۔ ڈی ایس ریلوے نے ویٹنگ رومز میں صفائی ستھرائی سمیت ویٹنگ رومز کی رینوویشن سے متعلق جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ واٹر کولرز کی صفائی ستھرائی اور سٹیشن پر ٹھنڈے پانی کی دستیابی بھی چیک کی گئی۔سیٹشن پر ٹائلٹس کی ناقص صفائی پر ڈی ایس ریلوے سٹاف پر برہم بھی ہوئے۔ سٹیشن کےتفصیلی وزٹ کے دوران مسافروں کیلئے سہولیات بہتر کرنے سمیت وینڈنگ سٹالز پر ریٹ لسٹ اور کھانے پینے والی اشیاء کا معیار چیک کیا گیا جبکہ اس موقع پر ایک سٹالز سیل بھی کردیا گیا۔ سٹیشن پر ڈی ایس ریلوے مسافروں سے بھی ملے اور مسافروں سے سٹیشن پر سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس ریلوے کا کہنا تھا کہ کام میں غفلت پر کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا تاہم لگن اور ایمانداری سے مسافروں کی خدمت کریں۔