مشرق وسطیٰ

لاہور پولیس نے رواں سال میں 10408 اشتہاری ملزمان، 22811 عدالتی مفروراور10371 عادی مجرمان گرفتارکئے ہیں، کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ

سٹی ڈویژن میں 2100 اشتہاری ملزمان، 5350 عدالتی مفروراور2514 عادی مجرمان حراست میں لئے گئے, اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 1244اشتہاری ملزمان،3031عدالتی مفروران اور1461عادی مجرمان, صدر ڈویژن میں 1878اشتہاری ملزمان،3740 عدالتی مفرور اور1588 عادی مجرمان

لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ کینٹ ڈویژن میں 2310 اشتہاری ملزمان، 3964 عدالتی مفرور اور2427 عادی مجرمان جبکہ سول لائنز ڈویژن میں 1016اشتہاری ملزمان،2021 عدالتی مفرور اور 1104عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح سٹی ڈویژن میں 2100 اشتہاری ملزمان، 5350 عدالتی مفروراور2514 عادی مجرمان حراست میں لئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 1244اشتہاری ملزمان،3031عدالتی مفروران اور1461عادی مجرمان جبکہ صدر ڈویژن میں 1878اشتہاری ملزمان،3740 عدالتی مفرور اور1588 عادی مجرمان قانون کی گرفت میں لئے گئے۔ اسی طرح ماڈل ٹاؤن ڈویڑن میں 1860اشتہاری ملزمان،4705عدالتی مفرور اور1277عادی مجرمان گرفتار کئے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سی آئی اے پولیس نے442اشتہاری ملزمان،168عدالتی مفرور اور199عادی مجرمان گرفتار کئے جبکہ AVLS کی جانب سے 115اشتہاری ملزمان،397عدالتی مفرور اور225عادی مجرمان گرفتار کئے گئے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button