
کوئٹہ(نمائندہ وائس آف جرمنی):تربت میں گرینڈ قبائلی جرگہ منعقد کیا گیا جس میں گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان، کور کمانڈر کوئٹہ، آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)، وزراء، قبائلی عمائدین ، خواتین اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ جرگے کے آغاز میں شرکاء نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کیا گیا ۔ اس کے علاوہ دہشت گرد کارروائیوں میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں کی معاونت کا اعلان بھی ہوا ۔ قبائلی عمائدین نے بلوچستان میں امن کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کلیدی کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔