اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان : دہشت گردوں کا بنوں چھاؤنی کوہاٹی گیٹ کے قریب بارود سے بھری گاڑی سے زوردار دھماکہ،3 گھنٹے بعد سوئی ہوئی پولیس خواب خرگوش سے جاگی

دہشت گردوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ، مقامی پولیس قریب ہونے باوجود غائب، 8 سیکورٹی اہلکار شہید میجر سمیت 53 اہلکار زخمی متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک 10 دہشت گرد جہنم واصل۔

پاکستان اسلام آباد (نمائندہ وائس آف جرمنی محمد زاہد خان) : دہشت گردوں کا بنوں چھاؤنی کوہاٹی گیٹ کے قریب بارود سے بھری گاڑی سے زوردار دھماکہ سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ مقامی پولیس قریب ہونے کے باوجود غائب، 8 سیکورٹی اہلکار شہید، میجر سمیت 53 اہلکار زخمی متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک، 10 دہشت گرد جہنم واصل 3 گھنٹے بعد سوئی ہوئی پولیس خواب خرگوش سے جاگی اور متعلقہ علاقے کی ناکہ بندی اور علاقے کو سیل کر کے سرچ آپریشن میں شمولیت اختیار کی۔ تفصیلات کے مطابق بنوں چھاؤنی کے داخلی راستے کوہاٹی گیٹ کے قریب بارود سے بھاری گاڑی کا زوردار دھماکہ اور شدید فائرنگ ، 3 سیکورٹی اہلکار جاں بحق میجر سمیت  53 اہلکار زخمی جن میں 45 کی حالت تشویشناک 4 حملہ آور فورسز کےجوابی کاروائی میں مارے گئے فائرنگ اور چھت گرنے سے 6 عام شہری بھی زخمی ہوئےسموار کی اعلی الصبح تقریبا 5 بج کر 45 منٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع جمعہ خان روڈ کوہاٹی گیٹ اور سپلائی لائن کے درمیان واقع پوسٹ کے قریب بارودی مواد سے بھری گاڑی دھماکہ سے اڑا دی دھماکے کی شدت اتنی زوردار تھی کہ درجنوں کمرشل پلازوں ، کرم ان ہوٹل سمیت بیشتر ہوٹلز ، دکانوں اور مکانات کے کھڑکیوں کے شیشے ، شیٹرز اور چھتوں کی سیلنگ گر گئی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے جن میں ایک خاتون فائرنگ سے جبکہ 5 افراد گھر کی چھت گرنے سے زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں میں ناہیدہ بی بی زوجہ رحمان گل ساکن بازیدہ کوکل خیل عمر 56 سال، انور علی ولد لعل ظریف ساکن چارسدہ تنگی عمر 40 سال، جمیلہ بی بی زوجہ طارق خان ساکن سپلائی کوارٹر عمر 30 سال، سنبل دختر عارف زمان ساکن سپلائی کوارٹر عمر 9 سال، عیسی خان ولد طارق ساکن سپلائی کوارٹر عمر 3 سال اور ماریہ دختر طارق سپلائی کوارٹر عمر 5 سال شامل ہیں
دھماکے کے بعد جمعہ خان روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بندکر دیا گیا۔ جبکہ بنوں چھاؤنی جانے والے تمام گیٹ بھی بند کر دئیے گئے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جوڈیشل کمپلیکس کو بند کر دیا گیا جبکہ تمام تھانوں کی پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہےقریبی علاقوں کو سیل کرکے سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن شروع کیا گیا اس دوران 3 سیکورٹی اہلکار ایف سی لانس نائیک سبز علی ، حوالدار شہزاد اور سپاہی سبحان مجید دھماکے کا نشانہ بن کر جاں بحق ہوگئے جبکہ میجر ذوالفقار سمیت 53 اہلکار زخمی ہوگئے جن میں 45 اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو فوری طبی امداد دیکر ڈسچارج کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق حملہ آوروں میں سے 4 حملہ آور جوابی کاروائی میں مارے گئے ہیں.
دہشت گردوں کی جانب سے بارود سے بھری گاڑی سپلائی ڈیو اور کینٹ کے باہر دیوار سے ٹکرانے کے بعد زور دار دھماکوں اور فائرنگ سے مریضہ خاتون بھی شدید زخمی بھی ساتھی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور ریفر کردیا گیا بدقسمت خاتون اُمید لئے زنانہ ہسپتال جارہی تھی کہ اس دوران بنوں کوہاٹ روڈ پر واقع جمعہ خان روڈ پر سپلائی ڈیو کے دیوار کے ساتھ بارودی مواد کے دھماکے اور بعدازاں خود کش حملے کے نتیجے میں سورانی بازیدہ کی رہائشی خواتین بھی نشانہ بن گئی مذکورہ خواتین بچے کی پیدا ہونے کی اُمید پر زنانہ ہسپتال جاہی تھی کہ اس دوران نامعلوم دہشتگردوں کے حملہ کے وقت پاس سے گزار رہی تھی کہ وہ چنگ چی رکشہ بھی زاد میں اگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے دھماکہ کے بعد شہر بھر میں شدید حوف وہراس پھیل گیا صبح سے دس بجے تک وقفے وقفے سے دھماکوں اور فائرنگ کی آوازوں سے شہریوں نے واپس گھرو ں کا رخ کیا دھماکے کے بعد شہر اور ملحقہ علاقے خالی ہوگئے جبکہ بنوں کینٹ کی جانب جانے والے راستے سنسنان رہے کوہاٹ چونگی،گوشالہ چوک،سپلائی لائن روڈ پر تماشائیوں نے دھماکوں سے اٹھنے والا دھواں کا نظارہ کرتے رہے دھماکے کے چند گھنوں کے بعد پولیس لائن روڈ پر پولیس نے خاردارتاریں لگاکر مکمل طور پر بند کردیا گیا۔ خودکش حملے سے قریبی پریس کلب کی عمارت کو شدید نقصان پہنچاء پریس کلب پر لگے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ بالائی منزل ہال اور سلینگ کو بھی شدید نقصان ہوا تفصیلات کے مطابق اعلیٰ الصبح بنوں کینٹ کے کوہاٹی گیٹ اور جمعہ خان روڈ پر واقع سپلائی ڈپو پر نامعلوم دہشتگردوں کی حملے اور بارودی مواد سے بھاری گاڑی ٹکرانے سے زور دار دھماکوں کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے دھماکوں کی آوازیں اتنی شدید تھی کہ لوگ حوف وہراس کی وجہ سے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے دھماکے سے جہاں دکانوں مارکیٹوں اور پلازوں کو نقصان پہنچا وہاں شہر میں واقع بنوں پریس کلب کے مین گیٹ کے ساتھ لگی ہال کے شیشے سلینگ اور بالائی ہال کو نقصان پہنچے جبکہ پریس کلب کے بالائی ہال میں لگے پریس کانفرنس کے کرسیاں میزیں اور صوفے بھی ٹوٹ گئے دہشت گرد حملے کے بعد کئی گھنٹے تک پولیس غائب رہی چند گھنٹے کے بعد پولیس نمودار ہوگئی زرائع کے مطابق ضلع بنوں کے کوہاٹی گیٹ کے قریب سپلائی ڈپو کے ساتھ بارودی مواد سے بھاری گاڑی ٹکرانے کے بعد دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جارہا اور زوردار دھماکوں کی آوازیں بھی آتی رہیں تاہم اس دوران پولیس لائن کے قریب واقعہ ہونے کے باوجود پولیس مکمل طور پر تھانوں اور لائن تک محدود رہی اور کسی بھی سڑک اور اندرون شہر پولیس نفری موجود نہیں تھی لیکن آپریشن کے چند گھنٹوں کے بعد پولیس نے پولیس لائن کی جانب جانے والے راستے مکمل طور پر سیل کردیئے اور باقی ماندہ علاقوں جہاں سے بنوں کینٹ کی جانب جانے والے راستوں پر ٹریفک اور پولیس اہلکاران نظر آۓ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button