
ڈی ایس ریلوے نے کوٹ لکھپت ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا۔
ڈی ایس ریلوے نے دورے کے دوران سٹیشن پر دستیاب سہولیات کا معائنہ کیا۔ کام میں غفلت اور کوتائی پر اسسٹنٹ ایگزیکٹو و سگنلنگ انجینئرز سمیت متعدد سٹاف کی سرزنش کی گئی۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے نے کوٹ لکھپت ریلوے سٹیشن کا دورہ اورسٹیشن پر مسافروں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔کوٹ لکھپت ریلوے سٹیشن پر صفائی ستھرائی، پارلنگ ایریا سمیت وینٹنگ رومز اور بکنگ آفس کا بھی معائنہ کیا گیا۔ دورے کے دوران ڈی ایس ریلوے نےمسافروں کی سہولت کے پیش نظر سٹیشن برآمدے میں پنکھوں کی تعداد سے متعلق احکامات دیئے۔ اس موقع پر ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر واصف اکرام سمیت دیگر افسران و عملہ بھی ڈی ایس ریلوے کے ہمراہ موجود تھا کوٹ لکھپت سٹیشن پر پرانے اسسٹنٹ سٹیشن ماسٹر کے دفتر کو فیملی ویٹنگ ہال بنایا جائے۔ڈی ایس ریلوے لاہور کی متعلقہ افسران کو عملے کو ہدایت۔ دورے کے موقع پر ڈی ایس ریلوے نے متعلقہ عملے کو دو دن میں ویٹنگ رومز کا فرنیچر تبدیل اور بنچز پینٹ کرنے کے احکامات دیئے ڈی ایس ریلوے نے وینڈنگ سٹالز پر ریٹ لسٹ سمیت اشیاء کا معیار بھی چیک کیا اور کہا کہ سٹالوں کی خوبصورتی بہتر کی جائے۔ اس کے علاوہ ڈی ایس ریلوے نے کوٹ لکھپت ریلوے سٹیشن تا رائیونڈ ریلوے سٹیشن تک ریلوے ٹریک کی موٹر ٹرالی انسپیکشن کی۔ موٹر ٹرالی انسپیکشن کے دوران کام میں مجرمانہ غفلت اور کوتائی پر اسسٹنٹ سیگزیکٹو و سگنلنگ انجینئر سمیت متعدد سٹاف کی سرزنش بھی کی گئی۔ اس موقع پر ٹریک کی الائنمنٹ، فٹنس، سمیت لیول کراسنگ گیٹ کو خصوصی طور پر چیک کیا گیا۔
ٹریک کراسنگ کیلِے خود ساختہ راستوں پر ڈی ایس ریلوے نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ دو دنوں میں تمام خود ساختہ تمام راستے بند کرکے ٹریک کو محفوظ بنایا جائے۔ دوران موٹر ٹرالی انسپیکشن سگنلنگ سے متعلق سی بی آِئی سسٹم اور روڑ ٹریفک کا بھی جائزہ لیاگیا۔ڈی ایس ریلوے نے گیٹ ہٹس اور جیا بگا سٹیشن پر کوئلہ سائیڈنگ کا بھی خصوصی معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ ڈی ایس ریلوے نے رائیونڈ ریلوے سٹیشن پر بھی مسافروں کو دستیاب سہولیات کا معائنہ کیا۔ڈی ایس ریلوے نے رائیونڈ ریلوے سٹیشن پر مسافر کی شکایت پر انکوائری عملے کی سخت سرزنش کی اور کہا کہ مسافروں کے سوالات کا خوشگوار طریقے سے جواب دیا جائے تاہم مسافروں کو سٹیشن پر اور ٹرینوں میں خوشگوار ماحول دیا جائے۔