اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

لاہور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے: محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے پریڈکشن آفیسر غلام مرتضیٰ نےبتایا کہ ’کل(جمعرات) کو بارش میں ذرا کمی ہو سکتی جبکہ پرسوں نسبتاً زیادہ بارش کا امکان ہے۔‘

محکمہ موسمیات اسلام کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج کے دن اور رات کو مسلسل بارش رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے پریڈکشن آفیسر غلام مرتضیٰ نے بتایا کہ ’کل(جمعرات) کو بارش میں ذرا کمی ہو سکتی جبکہ پرسوں نسبتاً زیادہ بارش کا امکان ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’لاہور اور اس کے گردو نواح میں اربن فلڈنگ کا خدشہ موجود ہے۔ اِدھر راولپنڈی میں کٹاریاں اور گوالمنڈی میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے۔‘
اسلام آباد کے مارگلہ کے پہاڑوں سے متصل علاقوں سے متعلق سوال کے جواب میں پریڈکشن آفس کے اہلکار کا کہنا تھا کہ ’ای الیون میں اربن فلڈنگ کا فی الحال کوئی خطرہ نہیں تاہم فلش فلڈنگ یعنی سٹرکوں پر زیادہ پانی آنے کا خدشہ موجود ہے۔ کیونکہ وہاں پہاڑوں سے بھی پانی آتا ہے۔‘
’راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ ابھی تک شمس آباد راولپنڈی میں 191 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے اور اس میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔‘

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button