مشرق وسطیٰ

گوجرانوالہ محکمہ زراعت کے اعلی حکام کی ہدایت پر فیکٹری میں چھاپہ جعل سازی کر کے ڈی اے پی(سو نا) بنا رہے تھے

کامونکی کے محلہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی گلی جامعہ مسجد محمد علی والی میں چھاپہ مارا تو ملزمان محمد سفیان ولد محمداسلم‘ مبشر علی ولد محبوب‘دلبر اور سنبل محبوب ولد محبوب دلبر نجی گھر / فیکٹری میں جعل سازی کر کے ڈی اے پی(سو نا) بنا رہے تھے جب کہ ملزم مبشر علی موقع سے فرار ہو گیا

گوجرانوالہ پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌محکمہ زراعت کے اعلی حکام کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت توسیع کامونکی شاہد نذیر اعوان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اور ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت (توسیع)/ اسپیشل پرائس کنٹرو ل مجسٹریٹ گوجرانوالہ ڈاکٹر جاوید اختر پڈ ھیار‘ اسسٹنٹ کمشنر کامونکی خرم ممتاز بھنگو نے خفیہ رپورٹ پر کامونکی کے محلہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی گلی جامعہ مسجد محمد علی والی میں چھاپہ مارا تو ملزمان محمد سفیان ولد محمداسلم‘ مبشر علی ولد محبوب‘دلبر اور سنبل محبوب ولد محبوب دلبر نجی گھر / فیکٹری میں جعل سازی کر کے ڈی اے پی(سو نا) بنا رہے تھے جب کہ ملزم مبشر علی موقع سے فرار ہو گیا جبکہ دو ملزمان کو تھانہ صدر کامونکی کی پولیس کے حوالہ کر دیاگیا ہے مزید نجی گھر / فیکٹری سے سو نا(ڈی اے پی) فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے 70 تھیلے برآمد ہو ئے۔ علاوہ ازیں 34 عدد تھیلے خالی (ڈی اے پی) سونا سبسڈی واؤچر‘ کمپنی ’CR۔Code سٹیکر کین (CAN) کے خالی تھیلے مختلف قسم کے رنگ‘ کمپیوٹر کنڈا‘ بالٹی اور خالی کین وغیرہ برآمد ہوا جو پو لیس کے حوالے کرد یا گیا ملزمان کے خلاف استغاثہ تھانہ صدر کامونکی میں جمع کروا دیاگیا ہے تاکہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے جلد قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے سکے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button